|

وقتِ اشاعت :   December 23 – 2023

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی خواتین نشستوں کے لیے 53 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے 165 خواتین نے کاغذات جمع کرائے ہیں جبکہ اقلیتی نشستوں کے لیے 46 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی، عائشہ بانو، نادیہ خٹک اور آسیہ خٹک نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کیے جبکہ جے یو آئی ف کی نعیمہ کشور، عظمیٰ خان، بلقیس اور اے این پی کی خدیجہ نے کاغذات جمع کرائے۔

مسلم لیگ ن کی آمنہ سردار اور شازیہ اورنگزیب نے جبکہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اقلیتی نشستوں کے لیے پی ٹی آئی کے وزیر زادہ اور جے یو آئی ف کے رنجیت سنگھ نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔