کوئٹہ: ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی کے گھر پر دستی بم حملہ ،حملے سے گھر کے دیوار اور درختوں کو نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی کے گھر پر منگل کے روز دستی بم پھینکا گیا جو گھر کے احاطے میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ، دھماکے سے جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم گھر کے دیواروں اور درختوں کو نقصان پہنچا، پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور مذید تفتیش شروع کردی ۔ آواران میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر کریکر دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق آواران میں بدھ کی صبح ڈپٹی کمشنر آواران کے دفتر کے باہر نامعلوم افراد نے نصب کریکر کے ذریعے زوردار دھماکا کیا جس سے علاقہ گونج اٹھا تاہم دھماکے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ کے بعد علاقے کی سیکورٹی سخت کردی گئی۔