اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ آج مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید اور ڈ ی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ آج شام پونے 5 بجے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں وفاقی حکومت اور پاک فوج کے ترجمان دہشت گردی کے خلاف پنجاب میں جاری آپریشن کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں گے جب کہ بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کل بھوش یادیو سے تفتیش میں ہونے والے انکشافات سے بھی پردہ اٹھائیں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات اور ترجمان پاک فوج آج مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے
وقتِ اشاعت : March 29 – 2016