|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2016

انگلینڈ کی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ مضبوط تصور کی جانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سیمی فائنل میں باآسانی شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ سیمی فائنل تقریباً یک طرفہ ثابت ہوا۔ نیوزی لینڈ جو پہلے کبھی ٹی ٹوئنٹی مقابلے جیت نہیں سکی ہے اس میچ میں مختلف ٹیم نظر آئی۔ نہ تو ان کے بلے باز اپنا روائتی جارحانہ انداز اختیار کر پائے اور نہ ہی اس کے سپنروں نے کوئی جادو جگایا۔ انگلینڈ نے 154 رنز کا مطلوبہ ہدف اٹھارہویں اوور ہی میں حاصل کر لیا۔  نیوزی لینڈ کی ٹیم اب گھر کا راستہ لے گی اور انگلینڈ کی ٹیم ممبئی میں فائنل کھیلے گی۔ انگلینڈ اس سے قبل سنہ 2010 میں یہ اعزاز حاصل کر چکا ہے۔