|

وقتِ اشاعت :   February 8 – 2024

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پولیس کی گاڑی کےقریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل کلاچی میں گرہ اسلم کے مقام پ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس میں ایک  پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک کے علاقہ کوٹ اعظم میں سیکورٹی فورسسز کی گاڑی پرحملے میں ایک اہلکار شہد ہوگیا۔ سیکورٹی فورسز کی گاڑی الیکشن کی ڈیوٹی پر سیکورٹی دے رہی تھی۔جس دوران اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں موبائل  اور انٹرنیٹ سروس بند کردیا گیا۔ وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں قیمتی جانوں کاضیاع ہوا، قیام امن،ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے حفاظتی انتظامات ناگزیرہیں۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ کا عمل اجاری ہے جو  بلا رکاوٹ شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ ووٹر قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔