عام انتخابات محفوظ انعقاد کیلئے معطل کی گئی موبائل سروس کی بحالی نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) بے کار ہوگیا۔
موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ سے پریزائڈنگ افسران بروقت فارم 45 ریٹرننگ افسران کو فراہم نہ کرسکے۔
ضلع غربی میں چار گھنٹے گزر جانے کے باوجود پریزائڈنگ افسران فارم 45 جاری کرنے میں ناکام ہیں۔
جبکہ ریٹرننگ افسران اپنے دفاتر میں فارم 45 کا انتظار کررہے ہیں۔
ڈی آر او آفس میں نتائج کے لئے لگائی گئی اسکرین پر بھی کوئی رزلٹ نہ دیا جاسکا۔