|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2024

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نو منتخب ارکان اسمبلی حاجی میر علی مدد جتک اور عبدالصمد گورگیج نے کہا ہے کہ

بلوچستان کے عوام نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر ثابت کردیا ہے کہ

پیپلز پارٹی ہی بلوچستان کی اصل نمائندہ جماعت ہے، بلوچستان میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی اور جیالہ وزیراعلیٰ ہوگا جس کی سربراہی میں بلوچستان ترقی کی منازل طے کریگا۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مبارکباد دینے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

حاجی میر علی مدد جتک نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے روز اول سے کہا تھا کہ ہماری جڑیں عوام کے درمیان ہیں اور ہم عام انتخابات میں بلوچستان میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے آج انتخابی تنائج یہ ثابت کر رہے ہیں کہ

پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جسے بلوچستان کے عوام کا اعتماد حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ جیالہ وزیراعلیٰ بنے گا اور ہم بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔عبدالصمد گورگیج نے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کر نے والے وفود سے کہا کہ عوام کے اعتماد پر انکے شکر گزار ہیں پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کے مسائل کو سمجھتی ہے ہم عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔