|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2024

کوئٹہ: پشتونخواء نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصر اللہ خان زیرے کی قیاد ت میں جمعہ کوانتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے نصر اللہ خان زیرے نے کہا کہ

عام انتخابات میں کھلم کھلا مداخلت کی گئی ہے جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے، پشتونخواء نیشنل عوامی پارٹی کے امید واروں کو کامیابی حاصل کر نے کے باجود بھی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہرایا گیا

اگر عوام کی رائے کو قبول نہیں کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کر نے پر مجبور ہوجائیں گے۔