کوئٹہ : چار جماعتی اتحاد بلوچستان کے کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ کی صدارت میں پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف احتجاجی تحریک اور دھرنے کو مزید منظم کرنے کے حوالے سے ٹھوس فیصلے کیئے گئے اور احتجاجی شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں صوبے کے بعض اضلاع میں بڑے جلسے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور عوام کو مزید متحرک کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں پشتونخوامیپ کے صوبائی سیکرٹری کبیر افغان ،
ملک عمر کاکڑ، حاجی صورت خان کاکڑ، اقبال خان بٹے زئی ، حفیظ ترین ، اختر خان لونی ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ، سنٹرل کمیٹی کے رکن غلام نبی مری ، نیشنل پارٹی کے حاجی محمد رند، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے یونس خان ہزارہ ، گلستان ہزار اور دیگر نے شرکت کی ۔