نوکنڈی: نوکنڈی پاور ہاوس میں ایک دفعہ پھر ڈیزل ختم،پورے علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ،کیسکوکی جانب سے فراہم کردہ دیزل تین ہفتے بھی نہ چل سکے،تفصیلات کے مطابق کیسکو کی جانب سے تین ہفتے پہلے ڈیزل فراہم کیا گیاتھاجوگزشتہ رات اختتام پزیر ہواجس سے پورے علاقے میں بجلی کی فراہمی بندہوگئی اور لوگ واپس لالٹین کے زمانے میں پہنچ گئے،اسوقت یومیہ سات گھنٹے بجلی دی جاتی ہے اور وہ بھی تین گھنٹے دن کواور چار گھنٹے رات کو،اور انہی سات گھنٹوں میں ڈیزل کی عدم دستیابی کے باعث تین چار دنوں تک بجلی کی سپلائی معطل رہتی ہے،مسلسل بجلی کی بندش سے صارفین زہنی کوفت سے دوچار ہے،گزشتہ ایک سال سے ڈیزل کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور نہ ہوسکیں،اب سردیوں کے موسم میں بجلی کی فراہمی کا یہ حال ہے توشدیدگرمیوں میں یومیہ سات گھنٹے کی بجلی اور باربارڈیزل کی عدم فراہمی یقینن علاقہ مکین دوسرے شہروں کا رخ کرنے پر مجبور ہونگے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دیدہ دانستگی سے یہ مسئلہ مہینے میں دو بار دہرایا جاتاہے،کیسکو ڈیزل کی فراہمی میں مسلسل ناکام رہاہے بجلی گھر کوبر وقت ڈیزل کی فراہمی سے مختلف حیلے بہانوں کا سہارا لیکر عوام کے جزبات کو مجروح کیاجاتاہے،سردیوں میں یہ حال ہے توگرمیوں میں عوام کرب واذیت کے مراحل سے گزرجائینگے،بجلی کے مسائل سے عوام کو چٹکارا دلاکر یومیہ بجلی کی دورانیہ میں اضافہ سمیت وافرمقدار میں ڈیزل کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔