کراچی: مزارقائد انتطامیہ نے پاک سرزمین پارٹی کو سیکیورٹی خدشات کے باعث 24 اپریل کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
مزار قائد انتظامیہ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی نے 24 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کیلیے تحریری درخواست بھیجی تھی جو انہیں معذرت کے ساتھ واپس کردی گئی۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مزارقائد پر سیکیورٹی کے خدشات ہیں جس کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کیوں کہ لوگوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر کوئی بھی جلسے کو مذموم مقاصد کیلیے استعمال کرسکتا ہے۔
واضح رہے پاک سرزمین پارٹی کا جلسہ 24 اپریل کو باغ جناح میں ہونا تھا۔
مزار قائد انتظامیہ کا مصطفیٰ کمال کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار
وقتِ اشاعت : April 5 – 2016