کوئٹہ+اندرون بلوچستان:کوئٹہ سمیت بلو چستان کے بیشتر اضلاع میں مو سلا دھار بارشوں سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا۔ بلوچستان کا پنجاب سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا کوئٹہ تفتان شاہراہ بند ہوگئی سیلابی ریلے نے ریلوے ٹریک کو نقصان ریلوے ٹریک اور آر سی ڈی شاہراہ پر شگاف پڑ گئے جبکہ ضلع پشین کے کلی خدائے داد زئی میں سڑک سیلابی پانی میں بہہ گیا۔ بارشوں سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی شیرانی کے حدود دانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قومی شاہراہ ژوب ٹو ڈیرہ اسماعیل خان روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع نوکنڈی ،دالبندین، چاغی،لسبیلہ،آوران،تربت،کیچ،گوادر،جیوانی،پسنی،اوڑماڑہ، پنجگور،خاران،واشک، نوشکی، قلات،خضدار، مستونگ ، سبی، نصیر آباد،کوہلو،جھل مگسی،لورالائی،ژوب،کوئٹہ،چمن،پشین،قلعہ عبداللہ ،میں اکثر مقامات پر آندھی ،جھکڑچلنے ،گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جا ری رہا۔
بارش کے باعث بارکھان کے بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی مرکزی شاہراہِ فورٹ منرو کے مقام پر بارش کے باعث پچھلے پانچ گھنٹوں سے بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والا زمینی رابطہ منقطع بین الصوبائی شاہراہ چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کے لیے مکمل طور پر بند ہوگئی ۔ نوشکی میں دو روز سے بارش کا سلسلہ جاری ندی نالوں میں طغیانی نشیبی علاقے زیر آب آر سی ڈی شاہرہ پر ٹرالر بیک کرنے سے کوئٹہ تفتان شاہراہ بند سیلابی ریلے نے ریلوے ٹریک کو نقصان ریلوے ٹریک اور آر سی ڈی شاہراہ پر شگاف پڑ گئے پاک افغان باڈر پر کئی دیہاتوں کا شہر سے زمینی راستہ منقطع ضلع نوشکی بارش کے دوسرے سپیل کے دوران آج دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آئی جس سے نشینی علاقے زیر آب آگئے پاک افغان سرحد پر زیر تعمیر سڑک بہہ جانے سے بیس سے زائد دیہات کا شہر سے رابطہ منقطع ہوا ۔دالبندین، نوکنڈی، چاگئے سمیت،ڈسٹرکٹ چاغی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہیںاسی طرح سرحدی علاقے پاک ایران شہر تفتان ، پاک افغان سرحدی علاقے برابچاہ ودیگر علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہیں،جس میں ندی نالوں میں طغیانی ٹھنڈ ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگئے۔ چاغی انتظامیہ نے عوام الناس کو ایدایت جاری کردیا ہے
چاغی پاک ایران سرحد ماشکیل بھگ ایریا سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ نوکنڈی ،ماشکیل کے عوام اپیل کی ہیںماشکیل بگ میں شدید بارشوں سے ایران کی طرف سے سیلابی ریلہ آرہی ہے دونوں اطراف کے عوام سفر سے گریز کریں ۔ادھر ضلع پشین کے کلی خدائے داد زئی میں سڑک سیلابی پانی میں بہہ گیا جس کے بعد علاقے کا پشین شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔گزشتہ روز خدائیدادزئی میں سڑک سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے لوگوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے ، علاقہ مکینوں کے مطابق خدائیدازئی سڑک کا بڑا حصہ پانی میں بہہ گیا جس کے باعث علاقہ مکینوں کا پشین شہر سے رابطہ منقطع ہوگیاجبکہ علاقہ مکینوں نے گاوں سے دور کلی ہیکلزئی کے راستے شہر کا سفر شروع کردیا۔ جمعرات کی شب سے جمعہ کی صبح تک جاری رہنے والی موسلادھار بارشوں کے باعث اورماڑہ شہر کے مختلف علاقوں، گلی کوچوں، گزر گاہوں اور بازاروں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے لوگوں کو روز مرہ کی زندگی میں شدید دشواری کا سامنا رہا ہے۔ دوسری جانب میونسپل کمیٹی کا عملہ بازاروں اور شہر کے مختلف مقامات پر نکاسی آب کے سلسلے میں مصروف عمل رہا۔ جبکہ شہر میں نکاسی آب کا عمل انتہائی سست روی کا شکار دکھائی دیا۔
خیال رہے مغربی بارشوں کے زیر اثر گزشتہ کئی دنوں سے گوادر شہر اور گردونواحی علاقوں سمیت ضلع بھر شدید بارشوں کی لپیٹ میں رہا، جس سے ضلع بھر کی رابطہ سڑکیں اور لوگوں کے متعدد رہائشی مکانات سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے جبکہ شدید بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ پنجگور اور گردونواح میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر رہا جبکہ گزشتہ دو سال کے دوران پنجگور میں طوفانی بارشوں سے متاثر ہونے والے افراد کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہیواضح رہے کہ پنجگور کو آفت زدہ قرار دیا گیا تھا مگر اس کے باوجود علاقے کے سیلاب متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا تھا
حالیہ بارشوں کے باعث سیلاب متاثرین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات کیا جائے کیونکہ گزشتہ سیلاب متاثرین تاحال کوئی مدد نہیں کیا جاسکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جیوانی میں 72، گوادر میں 59،قلات میں 53خضدار میں 34، سبی میں 30، بار کھان میں 15، دالبندین میں 21، تربت میں 20، کوئٹہ میں 16، بار کھان، ژوب میں 15، پسنی میں 12، پنجگور میں9، اورماڑہ میں 8، نو کنڈی میں 5 ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی