|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2024

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری بھارتی اکثریت کے ساتھ صدر پاکستان منتخب ہوگئے اور وہ دوسری بار صدر بننے والی پہلی سول شخصیت بن گئے۔

ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا۔

صدارتی انتخاب میں حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف زرداری اور اپوزیشن کے محمود خان اچکزئی مدمقابل ہیں۔

حکمراں اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے، انہوں نے پارلیمنٹ سے 255 ووٹ لیے جبکہ پارلیمنٹ سے سنی اتحادکونسل کے محمود خان اچکزئی کو 119 ووٹ ملے۔

پارلیمنٹ میں ڈالے گئے ووٹوں میں سے ایک ووٹ مسترد ہوا۔

یوں مجموعی طور پر قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے آصف زرداری  410.777 الیکٹورل ووٹ لیکر صدر پاکستان منتخب ہوگئے جبکہ محمود خان اچکزئی نے  180.34 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکے۔

آصف علی زرداری دوسری بار صدر منتخب ہوئے اور وہ پاکستان کے 14 ویں صدر ہوں گے۔ آصف زرداری 2008 سے 2013 تک صدارتی منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔