اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے منعقدہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
14 ممالک نے جنگ بندی کی قرارداد کے مسودے کی حمایت کی جبکہ امریکا نے قرار داد کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
فوری جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل کے 10 ارکان نے پیش کی جن میں الجیریا ، جنوبی کوریا، جاپان ، ایکواڈور ، سوئٹزرلینڈ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔
بعدازاں، قرار داد پر ووٹنگ ہوئی اور 14 ممالک کی حمایت سے قرارداد کو منظور کرلیا گیا۔
اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں امداد کو بڑھانے کی فوری ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد کی ترسیل میں حائل تمام رکاوٹوں کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔