|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2024

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ ما ضی کی شکایات کومد نظر رکھتے ہوئے کوشش ہے کہ اس بار سینٹ انتخابات میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب کریں آئندہ 3سے 4دنوں میں صوبائی کا بینہ تشکیل دے دی جائیگی ، صوبے کی تمام سیا سی جماعتوں کو آن بورڈ لیا گیا ہے ، کوئٹہ شہر کو صاف ستھرا شہر بنانے جا رہے ہیں، جامعات کے بحران پر وزیر اعظم میاں محمد شہبا ز شریف سے بات کروں گا۔

یہ بات انہوں نے منگل کو پی ڈی ایم اے بلوچستان کے دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی ہیوی مشینری کا افتتاح کر دیاہے کوئٹہ میں ڈیڑھ لاکھ ٹن کچرہ پڑا تھایہ کچرہ بڑے ڈیزاسٹر کا پیش خیمہ بن سکتا تھاکمشنر کوئٹہ کو ایڈمنسٹریٹر کا چارج دے کر انہیں ہدف دیا گیا تھا

صوبائی دارالحکومت کو صاف ستھرا شہر بنانے جا رہے ہیںمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس اتنا کچرہ اٹھانے کی استعداد کار نہیں تھی جدید بھاری مشینری فراہم کی گئی ہے کوئٹہ کے بیشتر ایسے علاقے ہیں جہاں سے کبھی کچرہ نہیں اٹھایا گیاشہر کو صاف کریں گے شہریوں نے بھی صفائی مہم میں ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی سب وزیر اعلی کو دیکھیں گے محکمہ صحت اور تعلیم میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ٹیچرز کی تعداد پنجاب سے زیادہ ہے نتائج نہیں کوشش ہے کہ سینٹ انتخابات میں امیدوار بلا مقابلہ آئیں ماضی میں سینٹ انتخابات میں کافی شکایات ہوا کرتی تھیں صوبے میں تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کام کرنے والے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کو تنخواہیں دی جائیں گی یہ کوئی بات نہیں کہ آپ تنخواہوں کے لئے احتجاج کریں لیکن ڈیوٹی نہ کریں ملازمین اپنی ڈیوٹی مستقل کریں ہم تنخواہوں کا مسئلہ حل کریں گے۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگر عوام حکومت کا ساتھ نہیں دیگی تو کیا باہر سے آکر کوئی ہمارا ساتھ دیگا

ہم سب نے ملک کر نا صرف کوئٹہ بلکہ بلو چستان کو صاف رکھنا ہے ، کوئٹہ ہماری تر جیحات میں شامل ہے لیکن صوبے کے دور دراز علاقوں کا بھی رخ کر یں گے محکمہ صحت اور تعلیم میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اسے بہتر بنا نے کی کوششیں کر رہے ہیں حکومت اربوں روپے تعلیم اور صحت پر خرچ کر رہی ہے

پنجاب سے زیا دہ اساتذہ ہمارے پاس ہیں لیکن رزلت اس مطابق نہیں مل رہا ہے سینٹ انتخابات پر الزامات لگتے آئے ہیں اس میں خرید و خروت ہو تی ہے جو ہمارے لئے باعث شرمندگی کی بات ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں صفائی کا عمل جا ری رکھیں گے ایسے سسٹم لائیں گے کہ صفائی کا نظام آٹو پر چلتا رہے ، جامعہ بلو چستان کے ملازمین سے ملاقات ہوئی ہے انکی باتیں سنی ہیںحیران ہوں کہ کیسے جامعات چلائی جا رہی ہیں جامعات میں بلڈنگز پر بلڈنگز بن رہی لیکن ملاز مین کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں جامعات کے مالی بحران کے حوالے سے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے بات کردوں گا۔انہوں نے کہاکہ میٹرو پولیٹن کار پوریشن کے کتنے لوگ ڈیو ٹی سر انجام دیتے ہیں جو اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں انہیں تنخواہیں دیں گے حکومت چاہتی ہے کہ احتجاج سے قبل ہی عوام کی مدد کریں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آئندہ 3سے 4دنوں میں صوبائی کا بینہ تشکیل دے دی جائیگی تاخیر کااثر ضرور پڑتا ہے لیکن حکومت میں 4سے 5جماعتیں ہیں سب کچھ دیکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف مریض رو رہے ہیں کہ ادویات نہیں مل رہی دوسری جانب ڈاکٹروں نے ایکسپائر دوائیاں اسٹور زمیں رکھی ہو ئی ہیں سمجھ نہیں آتی ہے یہ کون سا مافیا ہے ، ہیلتھ کارڈ کو مزید وسعت دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک استاد کیسے با اثر ہو سکتا ہے ؟ وہ سر کار سے تنخواہ لیتا ہے اسکی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو انکی دہلیز پر تعلیم دے ہمار مقصد بلو چستان کو درست راہ پرگامزن کرنا ہے