|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2016

کوئٹہ: عوامی ورکرز پارٹی کے سربراہ عابد حسین منٹو نے کہا ہے کہ بلوچستان سے ظالمانہ سرداری نظام کی خاتمے کیلئے بھرپور جدوجہد کریگی پاکستان بناتے وقت ریاست اور مذہب کو الگ رکھا لیکن آج ایک بار پھر ملک پر مذہبی انتہا ء پسندی کو مسلط کررہی ہے سوشلزم عوام کے امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے پاکستان بناتے وقت ہندوستان کے سیکولر جماعتوں نے حمایت کی تھی پاکستان کے استحکام اور مضبوطی کی ہمیشہ حمایت کرینگے لیکن اس کا یہ مقصد نہیں کہ ہم اسٹبلشمنٹ اور مارشلاء کی بھی حمایت کریں ۔انہوں نے یہ بات پیر کو پریس کلب میں پارٹی کے نومنتخب کابینہ کی حلف برادری کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے پارٹی کے سنےئر نائب صدر اختر حسین ‘صوبہ سندھ کے صدر یوسف مستی خان ‘جنرل سیکرٹری عبداللہ ‘کامریڈ احتشام ‘نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر عثمان اور دیگر نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ 2013میں بلوچستان میں ورکرز پارٹی کا یونٹ قائم کیا گیا جو مشکل حالات کے باوجود آج بلوچستان میں فعال اور منظم جماعت بن چکی ہے اور مزید پارٹی کو فعال بنانا ہماری لےئے انتہائی ضروری ہے اور اس کو فوقیت دینا ہمار ا فرض ہے انہوں نے کہاکہ ورکر ز اپنے ووٹوں سے پارلیمنٹرینز کامیاب ہوکر اسمبلی میں مظلوم کی آواز اٹھانے کی بجائے ظالم کے ساتھ دیتے ہیں اور بعد میں مزدوروں سے کوئی سروکار نہیں جس کی وجہ سے ہماری جدوجہد یہ ہے کہ مزدوروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر ایوان بالا تک اپنے ورکروں کو کامیاب کریں تاکہ وہ ورکرز کی مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچا سکے انہوں نے کہا کہ اگر ہم عوام کی ووٹوں سے پارلیمنٹ تک نہیں پہنچ سکے تو عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے عوام کے ساتھ ملک سڑکوں پر نکلے گے انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں نوابی اور سرداری نظام ہے جس میں عوامی مسائل کو یکساں طور پر نظر انداز کیاگیا ہے جس کی وجہ سے ورکروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سرداروں اور نوابوں کی ناانصافیوں اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے ورکروں کو نجات دلانے کیلئے عوامی ورکرز پارٹی متحد اور منظم ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے مگر اس منصوبے سے گوادر میں آباد مقامی لوگوں کو یکساں طور پر نظر انداز کردیاگیا ہے جس کی وجہ سے گوادر کے عوام مشکلات کا سامنا ہے ہماری جدوجہد کا مقصد ہے کہ غریب عوام کو ان کے حقوق دئیے جائیں تاکہ ان کے حقوق عضب کیے جائیں بلکہ جن علاقوں سے اقتصادی راہدار ی منصوبے کا گزرگا ہ ہے وہاں کے مقامی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے چاہئے تاکہ غریب عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے اور ملک اور قوم کیلئے بہتر خدمت کرسکیں ان کا کہنا تھا کہ عوامی ورکرز پارٹی کا مقصد معاشرے کو بہتری کی جانب راغب کرنا ہے کرپٹ حکمرانوں اور قبضہ گیر عناصر کا مکمل طور پر خاتمہ کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ ملک سے سوشلزم کو ناکام بنانے کیلئے مذہبی انتہا پسند ی کو فروغ دیا جا رہا ہے جس سے ہم کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ہمارے جدوجہد کا مقصدورکروں کو متحد کر کے ان کے حقوق کی جنگ لڑنا ہے پارٹی کا مقصدملک کے حکمرانوں سرمایہ داروں اور قبضہ گیروں کے خلاف جدوجہد کرنا ہے جس سے ہم کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونے دینگے مزدوروں کے حقوق کیلئے پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے ہم قومیت مذہبی فرقہ واریت نہیں پڑھنا چاہتے ہیں بلکہ مزدوروں کیلئے حقوق کی جنگ لڑیں گے ۔