چاغی :چاغی میں طوفانی بارش سے اب تک کے سروے کے مطابق 11 سو سے زائد مکانات منہدم تین سو سے زائد مال مویشی سیلاب کے نظر متعدد گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئے گرڈ اسٹیشن پانی سے بھر گیا امدادی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری متاثرین امداد کے منتظر تفصیلات کے مطابق ضلع چاغی کے تحصیل چاگئے اور سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش نے لوگوں کے کچے مکانات مال مویشی تمام ضروری اشیاء کو تیس نیس کر رکھ دیا متعدد پکی سڑکوں کو سیلابی ریلے نے بہہ کر لے گیاہے جسکا وجود ہی نہیں رہا ہے متاثرین کا کہنا ہے
حکومت کی جانب سے بھیجی گئی امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے مزید امداد کی ضرورت ہیں ہمارے گھر مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں زیر استعمال کمبل، کپڑے بھی برساتی پانی میں بہہ گئے مال مویشی ہمارے مرگئے ہیں ہم بے سروسامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ضلع چاغی ایک زرعی علاقہ ہے زمینداروں کے تمام فصلات کو برساتی پانی بہہ کر لے گیا کروڑوں روپے کے ٹیوب ویل سولر کٹ ،پانی میں بہہ گئے گندم ،پیاز، زیرہ کے تیار فصلیں تباہ ہوچکی ہے سالوں کی محنت چند گھنٹوں کی طوفانی بارش نے ملیامیٹ کردیا لیویز ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ روز دو سو سے زائد متاثریں میں کمبل، ٹینٹ ،اور فوڈ تقسیم کرچکے ہیں مزید پی ڈی ایم اے کی جانب سے امداد سامان روانہ کردیا ہے سامان پہنچتے ہی متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا اس وقت چار سروے ٹیم تشکیل دے دیا ہے
نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں ایک دن میں چھ سو کے قریب مکانات متاثر ہونے کا سروے مکمل کر لیا ہے ایک اندازے کے مطابق 11 سو سے زائد گھروں کو طوفانی بارش نے بری طرح متاثر کرچکا ہے اور ہزاروں لوگ امداد کے منتظر ہیں ڈسڑکٹ وائس چیئرمین اسفندیار خان یار محمد زئی نے پی ڈی ایم کی جانب سے بھیجی گئے 11 گاڑیوں پر مشتمل مزید امدادی سامان انتظامیہ کی سرپرستی پر گٹ بروت، آمری،شے سالار،چاربہان، جوہر کاریز، کے لئے روانہ کردیا ہے ابتک 21 گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان دو دن میں متاثرین کے لئے روانہ کردیا ہے لیویز انتظامیہ کی سرپرستی میں متاثرین کو دیئے جارہے ہیں۔