|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پراتوار کو ضمنی انتخابات ہوئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 خضدار تھری پربلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار میر جہانذیب مینگل کو برتری حاصل تھی

جبکہ جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ آزاد امیدوار میر شفیق الرحمن مینگل دوسرے نمبر پر رھے حلقے میں مجموعی طور پر پولنگ کا عمل پر امن رہا سردار اختر مینگل نے سردار ی شہر وڈھ اور میر شفیق الرحمن مینگل نے باڈڑی میں ووٹ کاسٹ کئے ڈپٹی کمشنر خضدار نے مختلف پولینگ اسٹیشنوں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی جانب سے خالی کردہ صوبائی اسمبلی کی حلقہ پی بی 20 خضدار تھری پر اتوار کے روز پولینگ ہوئی رات گئے تک جاری رہی غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق بی این پی کے نامزد امیدوار میر جہانذیب مینگل کو برتری حاصل تھی جبکہ جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ آزاد امیدوار میر شفیق الرحمن مینگل دوسرے نمبر پر تھے

حلقے میں کل سو پولینگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے تمام پولینگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا سیکورٹی کے لئے پولیس لیویز اور بی سی کے 1300 سے زاہد اہلکار تعینات کئے گئے تھے پولینگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے تھے تاہم پورے حلقے میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق رہی ووٹرز پر امن طریقے سے اپنا حق رائے دہی استعمال کئیے صبح آٹھ بجے پولینگ شروع ہوئی جو بلا تعطل شام پانچ بجے تک جاری رہی بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل اور بی این پی کے نامزد امیدوار میر جہانذیب مینگل نے سردار شہر میں اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کئے جبکہ جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ آزاد امیدوار میر شفیق الرحمن مینگل باڈڑی میں ووٹ کاسٹ کی علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون ایس ایس پی اسد اللہ خان ناصر اور اسسٹنٹ کمشنر عصمت اللہ کے ہمراہ مختلف پولینگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا صورتحال کا جائزہ لیا۔

لسبیلہ پی بی 22 میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار نوابزادہ میر محمد زرین مگسی نے میدان مارلیا،کارکنوں اور حامیوں کا جشن، اور مقامی رہنماؤں نے ایک دوسرے کو مٹھاء کھلا کر مبارکباد دی۔ پی پی پی کے کارکن مایوس، پیپلزپارٹی کے امیدوار وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ جو کہ ہفتے کی شب پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے احکام کی روشنی میں اچانک دستبردار ہونے پر اب تک آنے والے نتائج کے مطابق 129 میں سے 112 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے امیدوار محمد زرین خان مگسی 43361 ووٹوں کے ساتھ بھاری اکثریت سے کامیاب ،جب کہ دستبردار ہونے والے آزاد امیدوار شاہنواز حسن جاموٹ 3333 ووٹ حاصل کئے ابھی تک 17 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ آنا باقی ہے،تفصیلات کے مطابق لسبیلہ پی بی 22 میں ضمنی الیکشن میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے حمایت یافتہ اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار نوابزادہ میر محمد زرین مگسی نے میدان مارلیا،اوربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی، لسبیلہ پی بی 22 میں ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار نوابزادہ میر محمد زرین مگسی نے میدان مارلیا،کارکنوں اور حامیوں کا جشن،

اور مقامی رہنماؤں نے ایک دوسرے کو مٹھاء کھلا کر مبارکباد دی۔ پی پی پی کے کارکن مایوس، پیپلزپارٹی کے امیدوار وڈیرہ محمد حسن لاسی جاموٹ جو کہ ہفتے کی شب پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے احکام کی روشنی میں اچانک دستبردار ہونے پر اب تک آنے والے نتائج کے مطابق 129 میں سے 112 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے امیدوار محمد زرین خان مگسی 43361 ووٹوں کے ساتھ بھاری اکثریت سے کامیاب ، جب کہ دستبردار ہونے والے آزاد امیدوار شاہنواز حسن جاموٹ 3333 ووٹ حاصل کئے ابھی تک 17 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ آنا باقی ہے،مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور حمایتیوں کا جشن اور شیرینی تقسیم کی گئی۔ بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 50قلعہ عبداللہ میں اتوار کے روز ہونے والے ری پولنگ کے دوران 57 پولنگ کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پشتونخوامیپ کے میروائس خان 61678ووٹ لیکر پہلے جبکہ اے این پی کے امیدوار انجینئر زمرک خان اچکزئی 26435ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے
ضمنی الیکشن میں زیادہ تر نشستوں پر حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے جہاں قومی اسمبلی کی 5 میں سے 2 اور پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی 12 میں سے 8 نشستوں پر ن لیگ آگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 119 لاہور 3 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار علی پرویز ملک اور سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق میں مقابلہ ہوا، علی پرویز ملک 13ہزار 499 ووٹ لے کر آگے ہیں، اسی طرح این اے 132 قصور 2 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک رشید احمد اور سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد حسین ڈوگر مدمقابل ہوئے جہاں ملک رشید احمد 57ہزار 213 ووٹ لے کر آگے ہیں جب کہ این اے 196 قمبر شہداد کوٹ 1 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار خورشید احمد جونیجو 68000 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، ان کے مقابلے میں تحریک لبیک کے محمد علی 3ہزار 596 ووٹ حاصل کرسکے۔بتایا گیا ہے کہ این اے 8 باجوڑ میں مسلم لیگ ن کے شہاب الدین خان، سنی اتحاد کونسل کے گل ظفر خان، پیپلز پارٹی کے سید اخونزادہ چٹان اور آزاد امیدوار مبارک زیب ایک دوسرے کے مدمقابل ہوئے یہاں سے آزاد امیدوار مبارک زیب 3ہزار 732 ووٹ لے کر آگے ہیں، این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان 1 سے مسلم لیگ ن کے ضمیر حسین، سنی اتحاد کونسل کے فیصل امین خان، جے یو آئی پاکستان کے ضیا الرحمان نے الیکشن میں حصہ لیا، یہاں سے فیصل امین 11ہزار 084 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ پی پی22 چکوال، تلہ گنگ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار فلک شیر اعوان 21ہزار 912 ووٹ لے کر آگے ہیں، پی پی 32 گجرات 6 سے مسلم لیگ ق کے امیدوار موسیٰ الہیٰ 63ہزار 536 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے پرویز الہیٰ 18ہزار 327 ووٹ حاصل کر سکے، پی پی 36 علی پور چٹھہ سے مسلم لیگ ن کے عدنان افضل چٹھہ15ہزار 202 ووٹوں کے ساتھ ا?گے ہیں، پی پی 93 بھکر 5 سے ن لیگ کے سعید اکبر خان 9ہزار 021 ووٹ لے کر آگے ہیں، پی پی 139 شیخوپورہ 4 سے مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار اعجاز حسین سے ہوا جہاں مسلم لیگ ن کے رانا افضال حسین 25ہزار 876 ووٹ لے کر سر فہرست ہیں۔علاوہ ازیں پی پی 164 لاہور 20 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راشد منہاس 10ہزار 527 ووٹ لے کر ا?گے ہیں، پی پی 149 لاہور 5 سے ا?ئی پی پی کے امیدوار اور مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ محمد شعیب صدیقی 10ہزار 483ووٹ لیکر ا?گے ہیں، پی پی 290 ڈیرہ غازی خان 5 سے ن لیگ کے امیدوار علی محمد لغاری، سنی اتحاد کونسل کے سردار محمد محی الدین کھوسہ اور پیپلز پارٹی کے منیر احمد جلبانی بلوچ میں مقابلہ ہوا، اس حلقے سے علی محمد خان لغاری 28ہزار 790 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔