کوئٹہ: بلوچستان رکشہ ایسوسی ایشن کی جانب سے کوئٹہ شہر میں ٹریفک اہلکاروں کے رویئے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف کوئٹہ شہر میں مکمل ہڑتال رہی اور شہر میں رکشے کے ہڑتال کے باعث عوام اور خاص کر مریضوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا آج بھی ہڑتال اور احتجاج کر نے کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان رکشہ ایسوسی ایشن کے صدر لالا یوسف خلجی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران ٹریفک اہلکاروں کے رویئے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجاً13 اور14 اپریل کو رکشے سڑکوں پر نہ لانے کا اعلان کر دیا اور گزشتہ روز کوئٹہ شہر میں رکشوں کی مکمل ہڑتال رہی جس کے باعث شہریوں اور خاص کر مریضوں اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا لوگ کئی کلو میٹرپیدل سفر کر کے طے کر لیا اور آج بھی شہر میں رکشہ لانے کا اعلان کر تے ہوئے رکشہ مالکان نے کہا ہے کہ جب تک ٹریفک اہلکاروں کے رویئے میں مثبت تبدیلی نہیں لاتی اس وقت ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور سہ پہر 3 بجے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جائیگا۔