|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2024

کوئٹہ:  گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ عام انتخابات میں قومی اور صوبائی سطح پر وقتا فوقتاً پارلیمنٹ کیلئے نئے عوامی نمائندے انتخابات جیتنے کے بعد منتخب ہو جاتے ہیں اور مقرر شدہ مدت گزارنے کے بعد چلے بھی جاتے ہیں

لیکن اصل جیت عوام کے دل و دماغ جیتنے میں ہے.

عوام کے دل و دماغ جیتنے کا راز عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھانے میں ہے. یہ بات اانہوں نے ہفتہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی سے ملاقات کے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندہ یا کوئی ادارہ کی، دفتری امور چلانے کے علاوہ ان کی کارکردگی نظر بھی آنی چاہیے. انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور عام انتخابات کا مرحلہ گزرنے کے بعد اب تمام نومنتخب عوامی نمائندوں کیلئے عوام سے کیے گئے دعوے اور وعدے نبھانے کا وقت آ چکا ہے

کہ وہ عوامی اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائیں اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی شعوری کاوشیں کریں، گورنر بلوچستان نے کہا کہ تمام نومنتخب نمائندوں کا قومی فریضہ ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقے کے عوام میں اپنے حقوق واختیارات کا احساس اجاگر کریں اور عام آدمی کی حالت بہتر کیلئے عملی اقدامات کریں۔