|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2024

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے گوادر میں باڑ لگا کر شہری علاقے کو بند کرنے کے تاثر کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی افواہوں میں صداقت نہیںسابق رکن صوبائی اسمبلی اور ایک تنظیم کی جانب سے کیا گیا

دعویٰ بے بنیاد ہے گوادر اور مکران کے بیشتر علاقوں سے متعلق حکومتی فیصلے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کئے جاتے ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ وادر کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں میں مولانا ہدایت الرحمٰن بطور ایم پی اے میٹنگز کا حصہ رہے ہیں گودار کے حوالے سے فیصلوں میں مولانا ہدایت الرحمٰن کو اعتماد میں لیا جاتا ہے ،گوادر میں باڑ لگانے سے متعلق پروپگنڈہ غلط ہے جسے مسترد کرتے ہیں