|

وقتِ اشاعت :   May 12 – 2024

گوادر:  گوادر میں باڑ لگانے کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی احتجاجی ریلی ،

گوادرمیں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام گوادر کے گرد باڑ لگانے کے خلاف جاوید کمپلیکس سے شہدائے جیونی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء گوادر کے گرد باڑ لگانے کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھیشرکاء نے پلے کارڈ ہاتھوں میں اْٹھائے ہوئے تھے

جن پر باڑ لگانے کے خلاف نعرے درج تھیریلی کے شرکاء نے سید ظہور شاہ ہاشمی ایونیو کا گشت کرتے ہوئے شہدائے جیونی چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کر لی شرکاء سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے صبغت الحق عرف شاہ جی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا گوادر کے گرد باڑ لگانے کو حدف تنقید بناکر کہا

اس سے گوادر کے لوگوں کی آمد رفت متاثر ہونے کے ساتھ شہری خود کو ایک قید خانے میں محسوس کریں گے جو انسانی آزادی کی خلاف ورزی ہوگی ریلی میں نوجوانون کے ساتھ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔