|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2016

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت بلوچستان یونیورسٹی یونٹ کے سرکل پر ممبر سازی مہم کا افتتاح کیا گیا جس میں بی ایس او کے مرکزی نفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ مرکزی جونےئر وائس چےئرمین خالد بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبران امجد بلوچ جہانگیر منظور بلوچ کوئٹہ زون کے آرگنائزئنگ کمیٹی کے ممبر اقبال بلوچ یونیورسٹی یونٹ کے ڈپٹی آرگنائزر نظام بلوچ عاطف بلوچ و یگر رہنما و کارکن کثیر تعد اد میں موجود تھے اس موقعے پر مرکزی انفرمیشن سیکرٹر ناصر بلوچ جونےئر وائس چےئرمین خالد بلوچ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلوچ سیاست میں تاریخی حوالے سے ہر اول دستے کا کردار اداکیا ہے کے آج بھی بلوچ قوم کے تمام تر قومی آرمان بی ایس او ہی سے جڑے ہوئے ہے بی ایس او ہی بلوچ شہداء کی وارث تنظیم ہے کیونکہ بی ایس او کی تاریخ رہی ہے کہ بی ایس او نے قوم کو کبھی بھی کسی مشکل وقت میں نہیں چھوڑا بلکہ ہر دور میں وہ عملی کردار ادا کیا جس کی قوم کو ضرورت تھی وقت و حالات اور تیزررفتا ر ترقی کے باعث آج بھی تمام تر بلوچ طلباء و طالبات کی بنیادی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ موجودہ دورجس میں بلوچ قوم خصوصاًنوجوانوں کے حقیقی سیاست پر قدغن لگا مظالم کو تیز کیا گیا ہے تعلیمی اداروں کو صرف لسانی بنیادوں پر چلا کر بلوچ قوم کے مجموعی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے طلباء اپنے اکیڈمکس و دیگر امور کے ساتھ بی ایس او میں اپنا علمی و سیاسی کردار ادا کرنے کے لےئے سامنے آئے تاکہ موجودہ مشکل حالات کا مقابلہ ایک مضبوط پلیٹ فارم بی ایس او سے علمی و سیاسی بنیادوں پر کیا جا سکے۔