کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق محکمہ تعلیم میں ہونے والے ٹیسٹ اور انٹرویوز کے نتائج کا اعلان جلد کرنے جارہے ہیں،
اساتذہ کی تمام بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی ،بجٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں،
صوبائی حکومت پہلے بجٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں 21 یا 22 جون کو بلوچستان کا بجٹ پیش ہوگا ۔
یہ بات انہوں نے منگل کو صوبائی وزراء حاجی علی مددجتک، بخت محمد کاکڑ، ظہور احمد بلیدی ،رکن صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی اور ترجمان حکومت بلو چستان شاہد رند کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سیکر ٹریٹ میں پر یس کانفر نس کرتے ہوئے کہی،
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پر پوری قوم کومبارک باد پیش کر تا ہوں شہید ذو الفقار علی بھٹو نے ایٹمی دھماکوں کی بنیاد رکھی جس کے بعد میاں محمد نواز شریف اور شہید ذو الفقار علی بھٹو نے دباؤ کوبرداشت کرتے ہوئے نہ صرف ملک کو ایٹمی قوت بنایا بلکہ آج کے ہی دن ایٹمی دھماکے بھی کئے۔
انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق محکمہ تعلیم میں ہونے والے ٹیسٹ اور انٹرویوز کے نتائج کا فوری اعلان کرنے جارہے ہیںاساتذہ کی بھرتیوں میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااساتذہ کی تمام بھرتیاں صرف کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی پہلے کارکردگی دیکھیں گے جس کی کارکردگی بہتر ہوگی اس کو پروموٹ کریں گے بلوچستان میں اب کوئی نوکری نہیں بکے گی تمام بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوں گی یہ سلسلہ ختم کرنا ہوگا کہ پیسے دو اور نوکری حاصل کرو ۔ انہوں نے کہاکہ اسا تذہ کی بھر تیوں کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو پاس امیدواروں کے انٹرویز لے گی کمیٹی تمام پاس امید واروں کے انٹرویوز لیکر میرٹ پر کنٹریکٹ بیس بھر تیاں کی جائیں گی ،
محکمہ ہیلتھ اور صحت میں کنٹریکٹ بیس بھر تیاں کر یں گے ۔وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں
21 یا 22 جون کو بلوچستان کا بجٹ پیش ہوگا ہم اپنے پہلے بجٹ کی تیاریوں میں ہیں محکمہ فنانس اور پی اینڈ ڈی کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں ، بلوچستان والوں میرا ساتھ دو نوکری کے لئے پیسے مت دومیں ایسا سسٹم بنانے جا رہا ہوں جس سے پیسے ضائع ہو جائیں گے نوکریاں فروخت ہونا بیڈ گورننس کی پہلی نشانی ہے عجیب ماحول ہے جو بھرتی ہوا بغیر کسی طریقہ کار ترقی پاتا رہتا ہے بھرتیوں میں کرپشن کی تحقیقات نہیں کی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ کرپشن ہوئی لیکن پورے بلو چستان سے کر پشن کی شکایات آرہی ہیں ، روز اول سے کہہ رہا ہوں نوکری نہیں بیچنے دیں گے ٹیچرز کو میرٹ پر بھرتی نا کرنا آنے والی نسل کو تباہ کر نے کے مترادف ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کیسکو کی جانب سے بلوچستان میں طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے کیسکو لائن لاسز کا بہانہ کرتی ہے لائن لاسز پورے ملک کا مسئلہ ہے لائن لاسز میں بلوچستان کا حصہ 20 فیصد سے بھی کم ہے کیسکو کا رویہ اورلوڈ شیڈنگ کا مسئلہ وفاق کے ساتھ اٹھائیں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پبلک سر وس کمیشن کے ذریعے اساتذہ کی بھرتیاں کی جائیں گی بلو چستان حکومت میرٹ کو تر جیح دینے کے لئے ہر اقدام اٹھائیگی ، ماضی پر بات نہیں کرنا چاہتالیکن یہ ضرور کہوں گاکہ بجٹ پیش کر نے سے پہلے پلاننگ کرنی ہوتی ہے اسکے بعد ڈویلپمنٹ کے لئے اسکیمز دی جاتی ہیں بلوچستان ایک غریب صوبہ ہے تمام اتحادی چاہتے ہیں بلوچستان کے حالات بہتر ہوں وفاق کو چاہئے کہ وہ ہمیں زیا دہ سے زیا دہ سپورٹ کرے ماضی کی اچھی روایات کو ساتھ رکھیں گے۔ وزیر اعلیٰ میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا کہ محکمہ صحت اور تعلیم کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لئے حکومت اقدامات اٹھائے گی ہم اپنے فیصلے خود کرناجانتے ہیں تمام فیصلوں میں اسمبلی اور اپوزیشن کو آن بورڈ رکھیں گے ۔