اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 86پیسے کمی کر دی ہے،پیٹرول کی نئی قیمت 268روپے 36پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 270روپے 22پیسے فی لیٹر مقرر ،
نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ، واضح رہے کہ وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15روپے 40پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت کی تھی ۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے، تاہم وزیراعظم کی ہدایت پر عملدرآمد نہ ہوسکا اور وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 86پیسے کمی کی ہے
جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 268روپے 36پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 270روپے 22پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے جس کی اطلاق ہوگیا ۔