کو ئٹہ : بلوچ آزادی پسند رہنماء کامریڈ میر عبدالنبی بنگلزئی کا کہنا ہے کہ حکومت کی آپریشن کے دوران میری ہلاکت کے متعلق خبر پروپیگنڈہ ہے میں زندہ ہوں آپریشن کے دوران معصوم لوگوں کو قتل کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار میر عبدالنبی بنگلزئی نے سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ وڈیو میں کیا۔ کامریڈ میر عبدالنبی بنگلزئی نے کہا کہ میری ہلاکت کا پروپیگنڈہ کرکے حکومت مایوسی پھیلانا چاہتی ہے میں زندہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ جوہان آپریشن میں قتل ہونے والے 34 افراد میں خواتین بچے اور ضعیف العمر شامل ہیں جو گرم علاقوں سے جوہان آرہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مزاحمت کاروں کے ہلاک ہونے کا دعوی پروپیگنڈہ پر مبنی ہے مجھ سمیت تمام ساتھی محفوظ ہیں۔
زندہ اور سلامت ہوں مارے جانے کی خبریں پروپیگنڈہ ہیں،کامریڈ عبدالنبی بنگلزئی
وقتِ اشاعت : April 17 – 2016