|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2024

کوئٹہ: ملک میں گیس کی قلت کے باوجود 4 لاکھ سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کے حوالے سے منصوبہ تیار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے 4 لاکھ 3 ہزار 50 نئے گیس کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال کے دوران کوئی نیاگیس کنکشن نہ دینے کا منصوبہ ہے،

نئے مالی سال سوئی سدرن کے سسٹم پر کوئی نیا گیس کنکشن نہ دینے کا منصوبہ ہے۔

دستاویز کے مطابق اس وقت نئے گھریلو صارفین کے گیس کنکشن پر پابندی بھی عائد ہے، آئندہ مالی سال سوئی ناردرن کے سسٹم پر4لاکھ 3ہزار50نئیگیس کنکشنز کا ہدف مقرر کیا گیا ہے