|

وقتِ اشاعت :   July 1 – 2024

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ ریونیو میں لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن سے متعلق جائزہ اجلاس یہاں پیر کے روز وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا

اجلاس میں صوبائی وزراء￿ میر عاصم کرد گیلو ، علی مدد جتک، پارلیمانی سیکرٹری میر لیاقت لہڑی اراکین اسمبلی عبید اللہ گورگیج ، عبدالصمد گورگیج ، ملک نعیم خان بازئی ، پرنس آغا عمر احمد زئی ، سیکریٹری آئی ٹی ایاز خان مندوخیل کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات جبکہ سینیئر ممبر بورڈ آف ریوینو قمبر دشتی نے بعذریہ وڈیو لنک شرکت کی

اجلاس کو سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینیجمینٹ سسٹم کے ذریعے فردات اور انتقالات کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے

اس نظام کے تحت ای اسٹیمپنگ ، جی آئی ایس نظام اور ریوینیو ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن شامل ہے انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ نظام کے ذریعے کوئٹہ ، جعفرآباد ، پیشن اور گوادر میں ابتدائی طور پر ریوینو ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے

اور مذکورہ نظام کے ذریعے ان چار اضلاع میں ای سہولت مراکز قائم کیے گئے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بہتر لینڈ ریکارڈ کے لئے جمعہ بندی ضروری ہے انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی سی کوئٹہ دو ماہ میں کوئٹہ شہر کی جمعہ بندی کو مکمل کرے

اور ستمبر کے اوائل میں کوئٹہ شہر کے لینڈ ریکارڈ کو مکمل ڈیجیٹائز کر دیا جائے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جمعہ بندی کے لئے بندوبست اراضی کے دفتر کا تعاون ناگزیر ہے اور ایک ایسے مکینزم کی ضرورت ہے جس کے ذریعے لینڈ ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے ہدایت کی کہ پٹواریوں کی بھرتی کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور مسائل کے حل کے لیے موثر تجاویز بھی پیش کی جائیں جائے۔