|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2024

کوئٹہ: ماہ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس بمقام دفتر ڈپٹی کمشنر کچہری روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا

اجلاس میں وزارت مذہبی امور پاکستان سے حافظ عبدالقدوس اور سیکرٹری مذہبی امور اوقاف بلوچستان محمد اسحاق جمالی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے جبکہ فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز محکمہ سپارکو سے غلام مرتضی اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین نے اپنی خدمات سر انجام دیں ۔

اجلاس میں مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان کے جواراکین شریک ہوئے جن میں مفتی قاری مہر اللہ ہفتی فضل جمیل رضوی، مفتی فیصل احمد مفتی علی اصغر عطاری ، مفتی یوسف کشمیری ، حافظ عبدالمالک بروہی ، مولانا اشرف علی ، مولانا عبدالرف مدنی اور زونل ممبران میں مولانا انوار الحق حقانی، ڈاکٹر عطا الرحمن ، قاری حفیظ اللہ، مولانا نقیب اللہ آغا، مولانا محمد جان قاسمی ، قاری عبدالرشید ہزاروی، علامہ ہاشم موسوی، مولانا عتیق الرحمن شاہ و دیگر علما کرام میں علامہ ولایت حسین جعفری ، علامہ ڈاکٹر موسی حسینی ہفتی محمد روزی خان، مولا نا مختیار احمد حبیبی ، قاری بلال گولڑوی، سید عبدالبصیر آزاد، سید حارث آنا، عمر درانی ، حاجی غلام حسین گیلانی شامل تھے،

اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد، لاہور، پشاور ، کراچی میں منعقد ہوئے، جس میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی ، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلو در ہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا، پاکستان – کے کسی بھی مقام سے ماہ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،

پورے ملک میں عدم رویت رہی اور چاند نظر نہیں آیا لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم الحرام ھ بمطابق 8 جولائی 2024 بروز پیر کو ہوگی اور یوم عاشور 10 محرم الحرام ھ بمطابق 17 جولائی 2024 بروز بدھ کو ہوگا ، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ محرم الحرام میں قیام امن ، اتحاد بین المسلمین و بین المسالک ہم آہنگی ، استحکام پاکستان اور پیغام پاکستان کے فروغ کو زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے ، پیغام پاکستان، پاکستان کا وہ ضابطہ اخلاق ہے جس کو عام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد ، حرمین شریفین کے تحفظ ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام ترقی و خوشحالی ، اتحاد و وحدت، مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔