|

وقتِ اشاعت :   July 8 – 2024

کوئٹہ : وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورہ کوئٹہ کے دوران وی آئی پیز کی آمدو رفت کے لئے مختلف سڑکوں کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لئے عام شہریوں کے لئے بند کرنے کے باعث کوئٹہ میں شدید ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

اور کئی گھنٹوں تک شدید گرمی میں وی آئی پیز کی کوئٹہ آمد اور وزیر اعظم کے دورے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ٹریفک جام ہونے اور سڑکوں کو بلاک کرنے کی وجہ سے شہریوں کو کئی گھنٹوں تک مختلف سڑکوں پر وی آئی پیز آمدو رفت کے باعث پولیس نے روکے رکھا .

شہریوں نے وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کی کوئٹہ آمد کے دوران ان کی آمدو رفت کی وجہ سے سڑکوں کو بند کرکے لوگوں کو گزرنے سے روکنے کا شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور وی آئی پیز کی آمدو رفت کے لئے عام شہریوں کو روکنا درست عمل نہیں یہ عوام کے نمائندے اور خادم ہیں اس لئے انہیں لوگوں کی شدید گرمی میں مشکلات کو مد نظر رکھنا چاہئے کوئٹہ میں ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام رہا

جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید ذہنی کوفت اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔