|

وقتِ اشاعت :   July 8 – 2024

تربت:  بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار وحدت بلوچستان کے ترجمان نے کہا کہ تربت اور گردونواح میں 52 سینٹی گریڈ کی قیامت خیز گرمی میں محکمہ واپڈا کی گنڈہ گردی جاری ہے

تربت سمیت بلیدہ ، دشت ، مند گوادر، پنجگور، پسنی اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 24 گھنٹے جاری ہے لوگوں کی معمولات زندگی اور طلباء کو درپیش مسائل کا سامنا ہورہا ہے

محکمہ واپڈا اور نااہل صوبائی حکومت کی نااہلی سے نظام زندگی درہم برہم کئی لوگ بجلی کی بندش اور قیامت خیز گرمی سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

جن کا زمہ دار صوبائی حکومت سمیت ریاستی ادارے ہیں تربت میں 10 جولائی کو ہونے والے نیشنل پارٹی کے محکمہ واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا بھرپور حمایت کرتے تمام ساتھیوں کو سختی سے پابند کیا جاتا ہے کے وہ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرکے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اس احتجاجی مظاہرے کو کامیاب بنائیں