کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ڈپٹی چےئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے فوجی افسران کیخلاف کارروائی قابل تحسین ہے ‘اب وقت آگیا ہے کہ راشی حکمرانوں ‘سول بیوروکریسی کیخلاف بھی کارروائی کا آغاز کیا جائے جنہوں نے ملک کی دولت لوٹی اور بیرون ملک سرمایہ کاری کی اور اربوں روپے کے قرضے معاف کروائے دینی مدراس اسلام کا قلعہ ہے مدارس دینہ کے علماء و طلباء محب وطن ہے وطن عزیز کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے عالم کفرو استعماری قوتیں اسلام و مدارس کیخلاف سازشیں کررہی ہیں جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگایہ بات انہوں نے جمعرات کی رات کو ہاکی گراؤنڈ میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام تحفظ دینی مدارس کانفرنس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ مملکت خداداد میں اسرائیل اور بھارت کی خفیہ ایجنسیاں کام کررہی ہیں اور ملک کے حالات ایک سازش کے تحت خراب کیے جارہے ہیں ’’را‘‘ کے گرفتار افسر نے جو انکشافات کیے ہے اور جن تنظیموں کو دہشتگردی کیلئے فنڈز فراہم کیے ہیں ان میں نہ کوئی مدرسے کا نام ہے اور نہ ہی کوئی مولوی اس میں ملوث ہے پانامہ لیکس میں ملک کے بڑے بڑے پہلوانوں کے نام ہے نہ کہ کسی مولوی کے ‘اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و سینیٹر مولانا عطاء الرحمن‘ صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ‘جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد‘ ضلعی امیر مولانا ولی محمد ترابی‘ مولانا محمد حنیف ‘سید فضل آغا ‘مولوی کمال الدین‘وفاق والمدارس کے مولانا صلاح الدین ‘صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا‘ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر مدارس ‘مدرس اور طلباء کے خلاف سازشیں کی جارہی ہے ملک کی بقاء کیلئے مدارس کے طلباء ہمہ وقت تیار ہے کیونکہ ہم عقیدے کے تحت وطن سے محبت کرتے ہیں وطن سے محبت ہمارا ایمان کا حصہ ہے مدارس دینیہ ہمیشہ دشمن کی آنکھ کا کانٹا رہے ہیں ‘ مقررین نے کہاکہ عالم کفر نے ہمیشہ مدارس کیخلاف سازشیں کی ہیں اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان متحد ہو کر کفر کی سازشوں کا مقابلہ کریں دینی مدارس کے طلباء ہمیشہ ملکی دفاع کیلئے حاضر ہے آج تک ملک میں جتنے بھی دہشتگردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں ان میں ملوث افراد کا تعلق دینی مدارس سے نہیں بلکہ عصری تعلیمی اداروں سے ان کا تعلق رہا ہے تاہم پھر بھی سمجھ سے بالاتر ہے مدارس کیخلاف کیوں سازشیں کی جارہی ہے اور دینی مدارس کے طلباء کو رات کی تاریکی میں اٹھا کر لے جایاجاتا ہے اور کئی کئی ماہ وہ غائب رہتے ہیں جمعیت علماء اسلام صوبے بھر کے مدارس کے منتظمین کو آگاہ کرتی ہے کہ اگر کسی بھی مدرسے پر چھاپہ مارا جائے تو جمعیت علماء اسلام سے رابطہ کیا جائے کیونکہ ہماری سانسیں اور دلوں کی دھڑکن مدارس کے طلباء و علماء ہے انہوں نے کہاکہ وفاق المدارس کے بارے میں مرحوم مفتی محمود کا کردار اہم رہا ہے دینی مدارس کی اس وقت پانچ وفاق المدارس ہے جن میں لاکھوں بچے علم حاصل کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں چھوٹو گینگ سمیت جتنے واقعات ہوئے آج دنیا میں ایک کروڑ پانچ لاکھ دستاویزات میں علماء اورنہ ہی کسی دینی جماعت کا نام ہے انصاف کا تقاضا ہے کہ جن لوگوں نے آئین توڑا ان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ لال مسجد میں بے گناہ بچوں کے قاتل جنرل(ر) پرویز مشرف کو راتوں رات فرار ہونے کا راستہ دیا اس صورت میں انصاف اور امن وامان کی توقع رکھناخام خیالی ہے انہوں نے کہاکہ مفتی محمود وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف رہے اسی طرح جمعیت کے کئی وزراء‘سینیٹرز اقتدار میں رہے لیکن ایک بھی احتساب سے ڈرنے والا نہیں ہے ہم ہمیشہ احتساب کیلئے حاضر ہے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اگر احتساب کرتے ہیں تو بلاامتیاز کریں انہوں نے کہاکہ آج یہ عظیم الشان دینی مدارس کانفرنس کی توسط سے یہ بنانا چاہتے ہیں کہ سیکورٹی ادارے دینی مدارس کیخلاف کارروائی سے گریز کریں ورنہ جس طرح یورپ ‘روس اور امریکہ دینی مدارس اور علماء کرام کیخلاف کارروائی میں ناکام ہو چکے ہیں ہمارے حکمرانوں کو بھی ناکامی کے سواء کچھ نہیں ملے گا۔
آرمی چیف کا اقدام خوش آئند ہے ،راشی حکمرانوں ، سول بیوروکریسی کیخلاف بھی کارروائی کی جائے،غفور حیدری
وقتِ اشاعت : April 22 – 2016