|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2016

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر نواب زادہ شازین بگٹی نے کہاہے کہ چیف آف دی آرمی سٹاف کے آج کے تاریخی فیصلے جس میں 12فوجی آفسروں کو کرپشن کی الزا م میں فارغ کیا گیا ہے ہم اس جرأت مندانہ فیصلے پر فوج اور اس کے سپہ سالا ر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کی رات کو بگٹی ہاوس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم چیف آف آرمی سٹاف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں بھی سیاستدانوں کے خلاف تحقیقات کی جائے سب سے پہلے ہمارا احتساب کیا جائے اور جو بھی کرپشن میں ملوث پایا جائے اس کو قانون کے مطابق سزاد ی جائے ۔انہوں نے کہاکہ 27اپریل کو نواب زادہ طلال اکبر بگٹی مرحوم کی پہلی بر سی منائی جائے گی اس دن تعزیتی ریفرنس بھی منعقد کیا جائے گا۔ جو صبح 10بجے سے لیکر 5بجے تک جاری رہے گا۔ نوابزادہ شازین بگٹی نے کہاکہ جمہوری وطن پارٹی کے قائد نواب زادہ طلال اکبربگٹی مرحوم نے با ر بار اپنی پریس کانفرنس میں باقاعدہ نام لے کر ن آفسران کے کرپشن میں ملوث ہونے کے بارے میں کہا تھا ورا ن کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ہماری پارٹی کے لئے خوش آئند بات ہے کہ ہمارے موقف کی تائید ہوئی اورایسے افراد بے نقاب ہوئے اور آج کیفر کردار تک پہنچے ۔انہوں نے کہاکہ بلا شبہ کرپشن نے اس ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے آج ملک انتشار اور مسائل سے دو چار ہیں اس کی بڑی وجہ کرپشن ہیں اگر اس ملک کے عوام کو صحت کی سہولتوں پر توجہ دی جاتی ہے تو صورتحال بہتر ہوتی ۔انہوں نے کہاکہ ضرورت مند نوجوانوں کو روز گار نہیں ملتا تو وجہ کرپشن ہیں اگر تعلیمی سہولتیں میسر نہیں ہونگی تو کرپشن ہوگا۔ گر عوام کو انصاف کے حصول میں دشواریاں ہے تو وجہ کرپشن ہیں اگر ملک کے خزانے خالی ہے تو وجہ کرپشن ہیں ہمارے ملک کے تمام ادارے کرپشن کی بدولت تباہی کے دہانے پر ہیں ایسی صورت میں ہم سمجھتے ہیں کہ سپہ سالا ر جنرل راحیل شریف نے فوج میں کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرکے نیب پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے جس طرح فوج نے کرپٹ آفیسران کے خلاف کارروائی کی ہے اب ہمارے ملک کے اداروں او سیاست کا بھی احتساب ہونا چاہئے ۔ اور یہ احتساب ملک کے وجود میں آنے کے بعد سے شروع ہونا چاہئے اور اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد کے داد پر داد سے احتساب ہونا چاہئے کہ ان کے پاس دولت کہاں سے آئی اور کرپشن ثابت ہونے پر 25قید اور تمام اثاثہ ضبط اور ان کے خاندان پر سیاست اور سول سروس پر پابندی عائد ہونی چاہئے اور اس احتساب کا آغاز بلوچستان سے شروع ہونا چاہئے کیونکہ بلوچستان میں بھی سابقہ دور میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے سب سے پہلے بلوچستان سے احتساب کا عمل شروع ہونا چاہئے ہم ایک بار پھر چیف آف آرمی سٹاف کے تاریخی فیصلے کو سہراتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ جمہور ی وطن پارٹی کرپشن کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی ۔ اس موقع پر عظیم بٹ ، شاولی خان، آمنہ مینگل ، شمس کرد، وڈیرہ شریف ، ندیم کاکڑ ، سردار محمد علی ریکی، احمد کمال درانی ، در محمد بگٹی ، اور چوہدری نوید احمد بھی موجو دتھے ۔