|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2024

کوئٹہ :  بلوچستان سول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی کے ترجمان نے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے خاتوں رکن اسمبلی کی طرف سے سیکریٹری S&GAD آغا فصل احمد کے خلاف نازیبا الفاظ اور اسمبلی سے بائیکاٹ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے

سیکرٹری S&GAD آغا فصل احمد کی خدمات بلوچستان کے عوام کے لیے روز روشن کی طرح ہے وہ ایک نفیس مخلص اور دیانتدار افیسر ہے اس کا ماضی اور حال گواہ ہے اور وہ ایک غریب پرور انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک دیانتدار اور اخلاص والا آفیسر ہے

جس کا بلوچستان کے تمام اراکین اسمبلی بھی گواہ ہیں اور سیکریٹری S&GAD آغا فصل احمد کی دیانتداری اخلاص کا بلوچستان کے ایک ایک بچہ واقف ہے انہوں نے کہا کہ خاتون رکن اسمبلی کی ہم عزت کرتے ہیں

اور ہمارے لیے قابل احترام ہے اور ہم ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلوچستان کیپشتوں اور بلوچ روایت بھی ہمیں یہی تلقین کرتی ہے

لیکن یہاں خاتون رکن اسمبلی کے اسمبلی فورم پر الزامات اور بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے* *اور وہ جھوٹ کا سارا لے رہی ہے

اور بلوچستان کے ایک نفیس دیانتدار افیسر پر الزامات لگا کر اس کی عزت نفس مجروح کررہے ہیں جس کی ہم کسی کو اجازت نہیں دے سکتی ہیں کہ وہ بلوچستان سول سیکریٹریٹ کے ہزارون آفیسرز اور ملازمین کے عزت نفس کو مجروع کریں ترجمان نے مزید کہا کہ اصل حقاق بلوچستان کے عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں

کہ جب خاتون رکن اسمبلی نے سیکریٹری S&GAD سے ملاقات کی اس موقع پر سیکرٹری S&GAD آغا فصل احمد کے افس میں 10 سے 15 بندے پہلے سے موجود تھے اور وہ بطور گواہ بھی ہے خاتون رکن اسمبلی نے وزیر اعلی سیکریٹریٹ سے ایک ڈائریکٹو بطور اپنے لیے گاڑی الاٹ کرنے کے لیے لایا تھا ائین اور قانون کے مطابق وزیر،مشیر پارلیمانی سیکریٹریز کے علاوہ کسی بھی رکن اسمبلی کو سرکاری گاڑی رکھنے یا الاٹ کی اجازت نہیں ہے یہ قانون صوبای اسمبلی نے پاس کیا ہے جس کا خاتون رکن خود ممبر ہے سیکرٹری S&GAD آغا فصل احمد نے خاتون رکن اسمبلی سے مخاطب ہوا کہا کہ بی بی ہائی کورٹ کی طرف سے نئی گاڑی خریدنے پر پابندی ہے ابھی تک بہت سے وزیر مشیر اور پارلیمانی سیکٹریز کو گاڑی نہ ہونے کی وجہ سے ہم نے انہیں گاڑی نہیں دیے

جس کا گواہ پارلیمانی سیکرٹیز ہے اپ ان سے پوچھ سکتے ہیں لہذا ہم کسی بھی رکن اسمبلی کو گاڑی نہیں دے سکتے اس پر خاتون رکن اسمبلی سیخ پا ہوکر افس سے نکل کر بیان جاری کر کے اسمبلی سے واک اٹ کیا۔