کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے جمعرات کو بلوچستان کے چار اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لسبیلہ، قلات،سوراب، قلعہ سیف اللہ، واشک اور ملحقہ علاقوں میں درمیانی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا تاہم صوبے کے کسی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
لسبیلہ، قلات،قلعہ سیف اللہ اور وشک میں ندی نالے ایک ہونے سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو نوکنڈی میں سب سے زیادہ گرمی پڑی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب سبی میں 43 جب کہ کوئٹہ میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعرات کو صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اس دوران ژوب، موسی خیل،بارکھان،کو ہلو میں بارش کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق لسبیلہ پہاڑی علاقے میں شدید گرج چمک کیساتھ بارش کے دوران آسمانی بجلی بکریوں کے اوپر گر گئی ایک ہی مالک کی 77 بکریاں ہلاک ہوئیں۔ غریب مالک کو شدید مالی نقصان کا سامنا متاثرہ بکری مالکان نے مقامی انتظامیہ اور مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی ہے کہ بکریاں ہی ہماری روزی روٹی کا ذریعہ معاش بکریاں تھی مٹھڑی گوٹھ بچایا شاہوک میں آسمانی بجلی گرنے سے عظیم اللہ اور فیض اللہ نامی شخص دونوں بھائیوں کی 77 بکریاں ہلاک ہوگئیں بیلہ میں سیلابی صورتحال متعدد گاوں زیر آب آگئے اکھڑا بیلہ اوتھل کے مختلف ندیوں میں طغیانی کی صورتحال پیداہوگیا ہے مٹھی ندی اوورفلو ہوگئی کلمتی گاوں اور گنگو گاوں میں سیلابی پانی داخل ہوگیا بیلہ کے علاقے ڈان میں پورالی ندی کا پانی گاوں میں داخل علاقائی لوگ ایک ہی جگہ پر محصور ہوگئے اسماعیلانی و دیگر گاوں کا بیلہ شہر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے
لاکھڑا کے بھی کئی گاوں زیر آب آگئے ہیں لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاقلات طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے دیہی علاقے پندران نیچارہ کے زمینی رابطہ مکمل منطقع، متعدد گاڑیاں مسافروں سمیت اور فروٹ سے بھری گاڑیاں پھنس گئے،
ضلعی انتظامیہ فوری امداد کیلئے ٹیمیں روانہ کرے، پھنسے ہوئے افراد کا میڈیا سے گفتگو نیچارہ پندران کھڈی امیری لہڑ سمیت متعدد دیہی علاقوں کو جانے والے راستے سیلابی ریلے میں بہہ گئے، رات گئے تک نیچارہ جانے والی گاڑیاں و نیچارہ سے قلات آنے والی فروٹس سے لوڈ گاڑیاں سمیت متعدد گاڑیاں اور بندے پھنس کر رہ گئے ہیں
انہوں نے بذریعہ کال میڈیا کے نمائندوں کو اطلاع دی ہیکہ شدید بارش و سیلابی ریلوں سے تمام زمینی راستہ سرخین سے لیکر نیچارہ کراس و پندران تک مکمل منقطع ہیں انہوں نے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو ڈپٹی کمشنر قلات اسسٹنٹ کمشنر قلات و دیگر ضلعی انتظامیہ و محکمہ ایم ایم ڈی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہیکہ فوری طور امدادی ٹیمیں،
ٹریکٹر گریڈر روانہ کرنے سرخین سے آگے جرگہ و دیگر متاثرہ ایریا میں پھنسے گاڑیوں اور مسافروں کو بحفاظت پہنچائے نصیرآباچھتر کے علاقہ فلیجی کے برساتی نالے نے ایک قیمتی انسانی جان نگل لی ہے غلام رسول ولد عبد الحق کانگھیہ کل سیری واہ فلیجی میں سیلابی ریلے میں پھنس کر جاں بحق ہوگئے۔
بیمار اور لاغر ہونے کی وجہ سے پانی سے خود کو نہیں بچا پایا۔ اور اسی سیری واہ سے ملحقہ بارانی نالا کھبڑ واہ بھی ہے۔
جس کا بند ٹوٹنے سے ہر سال کوئی نا کوئی انسانی جان کھونی پڑتی ہے۔ جس کے لئے ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر مذکورہ دونوں نالوں کے بندات و پشتے مظبوط بنانے کے لیئے اقدامات اٹھائے۔