حب: حب ڈیم میں پانی سطح میں 327 سے تجاوز کرگئی مزید اضافے کا امکان اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ پچھلے دنوں سے حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں بارشوں کے بعد مختلف ندی نالوں سے سیلابی ریلے حب ڈیم میں داخل ہونا شروع ہوگئے تھے
رات گئے تک علاقائی زرائع کے مطابق حب ڈیم میں پانی سطح 327 فٹ سے تجاوز کرگیا تھا اب تک پانی کی سطح میں 4فٹ سے زائد اضافہ ہوا ہے مزید سیلابی ریلوں کی آمد سے حب ڈیم میں پانی سطح میں اضافے کا امکان ہے۔