نوشکی: نوشکی سکیورٹی فورسز کے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے حمدان بلوچ کو کلی بادینی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
جبکہ انکے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کلی قاضی آباد میں جاری ہے۔
ایم پی اے نوشکی حاجی میر غلام دستگیر بادینی،ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو، اسسٹنٹ کمشنر عبدالصمد لہڑی، جمعیت علما اسلام کے رہنما حاجی منظور احمد مینگل، بی این پی کے سی ای سی ممبر میر خورشید جمالدینی، نیشنل پارٹی کے فاروق بلوچ، ربنواز شاہ، بیبرگ بلوچ، حاجی نعیم بادینی، حافظ قاسم فاروقی،حاجی میر آصف بادینی، حاجی منیر بادینی و دیگر قاضی آباد میں گزشتہ روز کے افسوسناک واقعہ میں شہید ہونے والے نوجوان ہمدان بادینی کے لواحقین اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور اہلخانہ و لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔