خضدار:خضدار میں یوم آزادی پاکستان(14 اگست) کی تقریبات جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
5 اگست یوم استحصالِ کشمیر کے موقع پر ریلی نکالنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں مختلف محکمہ جات کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں 14 اگست پاکستان کی77 ویں یوم آذادی کی تقریبات کو کامیابی سے منانے اور 5 اگست کو یوم استحصال کمشیر کے موقع پر ریلی نکالنے کے بارے میں غور کیا گیا۔
اجلاس میں شرکاء سے تجاویز لیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 14 اگست یوم آذادی کی تقریبات شاندار انداز میں منائے جائیں گے، اس سلسلے میں 14 اگست کو خضدار میں پرچم کشائی ہوگی اور ایک پروقار تقریب منعقد کی جائیگی آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائیگا۔
اس سے قبل سرکاری تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلے منعقد ہونگے دینی اداروں کے طلباء کے مابین قرائت اور نعت خوانی کا مقابلہ منعقد کیا جائیگا اور پوزیشن لینے والے طلباء کو انعامات سے نوازا جائیگا، ان کا کہنا تھا کہ یوم آذادی کے سلسلے میں اسپورٹس ایونٹس کا آغاز پہلے سے ہوچکا ہے۔
انہوں نیکہا یوم آزادی کی تقریبات میں عام عوام الناس کثیر تعداد شرکت کریگی جب کہ سرکاری ملازمین بھی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون کا کہنا تھاکہ وطن عزیز بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا تھا ملک کا 77 ویں سالگرہ 14 اگست ہر سال شاندار انداز میں جوش و جذبے کے تحت منایا جاتا ہے اور اس سال بھی اسی جذبے کے ساتھ یوم آذادی منائی جائیگی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر مناجا جائیگا اور اس سلسلے میں خضدار میں ایک ریلی نکالی جائیگی اس ریلی میں تمام محکمہ جات کے آفیسرز ملازمین اور عام شہری خصوصی طور پر شریک ہونگے۔