|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2024

خضدار: ضلعی انتظامیہ خضدار کی جانب سے مون سون بارشوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردی گئی،

افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری تفصیلات کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کی پیش نظر ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون کے ہدایت پر نے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردی گئی

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق بارشوں کے دوران دستیاب مشینری آن روڈ ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنیکے لئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے

تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا جو مون سون ایمرجنسی پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنا ئیں گے، عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہیکہ کسی بھی ہنگامی،ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی کنٹرول روم نمبرز پر رابطہ کرے