کوئٹہ: سابق وزیر اعلی و سینیٹرمیر عبدالقدوس بزنجونے کہا ہے کہ بلوچستان شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے اہلکاروں کی بے مثال جرات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے شہدا نے گراں قدر خدمات انجام دیں،پوری قوم کو اپنے بہادر شہدا پر فخر ہے
پولیس نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا،دہشت گردی کے خلاف کامیابی میں پولیس فورس کا نمایاں کردار ادا کیا ہے
عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پولیس کے جوان ملک کے مختلف حصوں میں سماج دشمن عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیشن کر رہے ہیں
پوری قوم کی جانب سے پولیس شہدا کو خدمات اور قربانیوں پر سلام پیش کرتا ہوں اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم کی سرکوبی کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں لازوال ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں
انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا مستقبل محفوظ اور روشن بنایا شہدائے پولیس قوم کا فخر ہیں پوری قوم شہید پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ شہید افسران اور اہلکاروں کے خاندانوں کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہیاس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت شہدا کے بچوں کی تعلیم و صحت کے لئے اقدامات اٹھائے شہدا کے خاندانوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا