|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2024

کوئٹہ : آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر قوم کو الگ الگ شناخت دیکر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں

یوم شہدا پر متحد ہوکر ایسے عناصر کا مقابلہ کرنا ہوگا شہدا کے لواحقین کا معاوضہ تین گنا کرکے سندھ اور خیبر پختون خواہ کے برابر کردیا ہے

اپنے غازیوں کو بھی بہترین طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ میں یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ، صوبائی وزراء راحیلہ حمید خان درانی، بخت محمد کاکڑ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، آئی ایف سی نارتھ سمیت شہداء کے لواحقین بھی شریک تھے۔

آئی جی پولیس نے کہا کہ فرائض کی بجا آوری کے دوران بے شمار جنازے اٹھائے آج شہداء کو یاد کرنے کا موقع ہے پورے ملک میں ایک ساتھ شہدائے پولیس منایا جارہا ہے شہدا کو یاد کرنا صرف فوٹو سیشن نہیں بلکہ ان کی قربانیوں کے مقصد کو حاصل کرنا ہے جس منزل کے لئے شہدا نے خوب دیکھا تھا اسے متحد ہوکر پانا ہوگا قانون نافذ کرنے والے افسران اور پرامن شہری اور سیاسی رہنماؤں کو شہید کرنے والوں کا مقصد ایک ہوتا ہے

دہشتگردوں کا ساتھ دینے والے ہمیشہ سے ہمارے اپنے لوگوں کو ساتھ ملانے کی سازش کرتے رہے ہیں ملک دشمن عناصر ہمیں الگ الگ شناخت دیکر یکجہتی کو نقصان پہنچاتے ہیں

قوم کی تقسیم کا نقصان مجموعی طور پر معاشرے کو ہوتا ہے شہدا کے خون کے قرض کو متحد ہوکر ادا کیاجاسکتا ہے وطن کے لئے جان قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دشمن کے دھوکے سے بچنا ہوگا قومیں قربانیوں سے پروان چڑھتی ہیں

جس کے لئے چھوٹی سوچ کو ختم کرنا ہوگا قوموں کیلئے قربانیاں دینے والے خوش نصیب لوگ ہیں نوجوان ہر مشکل کو اپنے لئے خوش نصیب سمجھیں اس ملک نے قوم کو بہت کچھ دیا ہے ہم سب نے اسی ملک کی وجہ سے کچھ نہ کچھ حاصل کیا ہے آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کا معاوضہ تین گناہ بڑھا دیا گیا ہے

شہدا کے بچوں کے لئے ویلفیئر فنڈ سے اسکالر شپ دی جارہی ہیں سو بچوں کے تعلیمی اخراجات پولیس برداشت کررہی ہے بلوچستان کی پولیس کے غازیوں کو بہترین طبی سہولیات دے رہے ہیں جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔