|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2024

کوئٹہ :  عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون بلوچ اقوام اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور ان کی عزت اقدار وروایات پامال اور مرگ و زیست سے گزر رہی ہے

نوجوان بزرگ حتی کہ خواتین کا قتل وقتال آئے روز کا معمول بن چکا ان حالات سے جان خلاصی کا واحد حل ہم خیال مترقی قوم دوست وطن دوست قوتوں کے اتحاد میں مضمر ہے شہدائے 8اگست کے موقع پر ان مصائب سے چھٹکارا پانے کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے

ہم تمام غیوراولس سے اس ملی پاسون میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے باچاخان مرکز چمن میں تحصیل صدر اور ژڑہ بند تحصیل اجلاسوں سے خطاب کے دوران کیا

ان اجلاسوں سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا صوبائی سیکرٹری ادب وکلتور حضرت علی اچکزئی ضلع چمن صدر عبدالخالق حقمل جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان اچکزئی تحصیل صدور عصمت وار خطا ولیدخان اچکزئی داد شاہ پژواک اکرم خان خلیل خان اچکزئی عنایت خان ودیگر نے بھی خطاب کیا ان اجلاسوں میں شہدا۔اگست کے سلسلے میں 8۔

اگست کو چمن میں منعقد ہو نیوالے ملی اولسی پاسون کے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور اب تک کئے گئے اقدامات پر غور وخوض ہوا اس سلسلے میں تشکیل کردہ انتظامی کمیٹیوں نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ شہدا اگست کے موقع پر پشتون بلوچ اقوام کو درپیش سنگین قومی سیاسی معاشی مشکلات پر کھل کر بحث کی جائیگی

اور اس کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائیگا مقررین نے کہا کہ متفق ومتحد ہوئے بغیر مذکورہ بالا مسائل کا حل ممکن نہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے ہم خیال مترقی قوم دوست وطن دوست قوتیں مسلط کردہ تباہی وبربادی سے قوم اور وطن کو بچائیں ڈیورنڈ لائن سے متصل پشتونوں کے کاروبار کو گزشتہ ایک سال سے بند رکھا گیا لیکن پرلت کو جس دھوکہ آمیز توہین آمیز طریقے سے برخاست کیا گیا وہ ان ہزاروں خاندانوں کے زخمات پر نمک پاشی کے مترادف ہے جنہوں نے ایک سال سڑک پر دن رات گزارے مقررین نے کہا کہ چمن سے گوادر تک ژوب سے باجوڑ چترال تک پشتون بلوچ اقوام مرگ و زیست سے گزر رہی ہیں

پشتون بلوچ اقوام کی اقدار وروایات عزت وآبرو دا پر لگی ہوئی ہے انکی عزت نفس مجروح ہے ان حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں یک آواز ہونا ہوگا ورنہ فنا ہونے میں شاید ہی دیر لگیں

انہوں پارٹی کارکنوں اور ذمہ داران پر زوردیا کہ وہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کیساتھ رابطے کو وسعت دیتے ہوئے ان کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد تیز تر کردیں صوبائی ذمہ داران شہدا۔اگست کی تیاری کے سلسلے میں آج چمن میں ضلع اجلاس اور سہ پہر ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے۔