کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماو سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خاں زہری نے کہا ہے کہ پوری قوم یوم استحصال کے موقع پر بھارتی اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج ہے
پاکستان اور کشمیر کے اٹوٹ تعلق کو دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی یہ بات انہوں نے پیرکو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان جاری پیغام میں کہی۔ انہوں نے پاکستانی قوم کی جانب سے کشمیریوں کے ساتھ بے مثال اظہار یکجہتی پراظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں ہمارا واحد وکیل اور پاکستانی عوام ہمارے محسن ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی بھارت کے حالیہ انتخابات میں مقبوضہ کشمیر میں مودی کو کھربوں روپے لگا کر بھی عبرتناک شکست ہوئی ،5 اگست کے اقدامات کو مقبوضہ کشمیر کے تمام ریجنز میں بسنے والے مختلف مذاہب کے کشمیریوں نے مسترد کردیا
انہوں نے کہا کہ ریاست کیتمام اداریکشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑیہیں، بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے نواب ثنااللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت مسئلہ کشمیر کامقدمہ دنیا بھر میں لڑرہی ہے،
مقبوضہ کشمیر کی عوام کے خلاف کوئی بھی کیاگیا فیصلہ قابل قبول نہیں ہے5سال قبل بھارت نے آئین میں ترمیم کرکے غیرآئینی اقدام کیا ،
بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوری رائے شماری کااعلان کرے نواب ثنااللہ خان زہری نے واضح کیا کہ آئین میں تبدیلی کرکے کشمیریوں کے حقوق ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے،
بھارت کے جبری فیصلے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کرسکتے، بھارت نے یکطرفہ اقدام اٹھا کر آئین کی خلاف ورزی کی ہے کشمیریوں کی آزادی تک ہر فورم پر ان کی حمایت جاری رکھیں گے،
وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کا خون رنگ لائیگا، بھارت کو اس حقیقت کا ادراک ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کر سکتا