|

وقتِ اشاعت :   August 5 – 2024

خضدار:  ڈپٹی کمشنر خضدار کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار ،تحصیلدار خضدار و لیویز آفیسران کا دوران بارش شہر کے مختلف ایریاز کا دورہ‘

نکاسی آب کیلیے ہیوی مشینریوں کا استعمال کیا گیا بارشوں سے بہہ جانے والے گھروں میں ٹینٹ برتن راشن تقسیم،

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف زرکون کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ ،اے ڈی سی جنرل علم دین ،تحصیلدار خضدار ثنااللہ کھوسہ ، پٹواریوں، لیویز آفیسرز اور جوانوں کا موسلا دھار بارش میں شہر کا دورہ‘ نکاسٓ آب کے کاموں کا جائزہ لیا۔

کوشک ،لزو ،نیامجو،کھٹان سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرکے بارشی پانی کی نکاسی آب کیلئے مشینری کا استعمال کیا گیا ڈپٹی کمشنر خضدار نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل کمیٹیوں کے افسران و عملے کوفیلڈ میں رہنے اور ضلع بھر میں بارشی پانی کی جلد از جلد نکاسی کا حکم دیا۔

ضلعی انتظامیہ خضدار کے مطابق بارش کے پانی کی جلد نکاسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

گلی محلوں، سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئے بلا تعطل کام جاری ہے۔اسکے علاوہ لیویز آفیسراں اور جوان ریسکیو کاکام میں مصروف ہے بارش سے متاثرہ خاندانوں کو ٹینٹ ،برتن ،راشن فراہم کیا جارہا ہیں,ضلعی انتظامیہ خضدار عوام کے ہر مصیبت میں شانہ بشانہ کھڑے ہے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلیے الرٹ ہے۔