حب: صدرپاکستان آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان ومشیر انڈسٹریز میر علی حسن زہری پیر کے روز ضلع حب کے دورے پر پہنچ گئے
لیڈا انڈسٹریل زون آمد پر ایم ڈی لیڈا فرید محمد حسنی ،ڈپٹی کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ ،اسسٹنٹ کمشنر حب محمد علی درانی ،
اور دیگر انتظامی افسران نے انکا استقبال کیا صدرپاکستان آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان ومشیر انڈسٹریز میر علی حسن زہری کے زیر صدارت لیڈا انڈسٹری زون کی سیکیورٹی لااینڈآرڈر سے متعلق اہم اجلاس میں انتظامی افسران اور ڈی آئی جی قلات رینج سہیل خالد شریک ہوئے
اجلاس میں بلوچستان کے صنعتی ضلع حب میں اسپیشل اکنامک زون اور انڈسٹریل زون کو سیف زون بنانے اور حب سٹی کو کرائم فری زون بنانے کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت ہوئی
اجلاس میں صنعت کاروں اورشہریوں کے اعتماد کی بحالی کیلئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا اجلاس میں ڈی آئی جی پولیس سہیل خالد نے بریفنگ میں بتایا کہ لیڈا انڈسٹریل زون اورآرسی ڈی شاہراہ کی سیکیوریٹی کیلئے ایم ڈی لیڈا کی معاونت سے نصب کئے گئے کیمرے آپریشنل کردیئے گئے ہیں اور تمام کیمروں کو وائرلیس سسٹم لنک کر دیا گیا ہے
حب بیروٹ تھانہ میں آئی ٹی سسٹم کیمپ قائم کیا گیا ہے اجلاس میں صنعتی زون کے صنعتکاروں کی مشاورت سے سیکیورٹی چیک پوسٹ اورموبائلوں کی تعداد بڑھانے کافیصلہ کیا گیا ڈی آِئی جی پولیس قلات رینج سہیل خالدنے صوبائی مشیر صنعت وحرفت کو بریفنگ میں بتایا کہ 5358, اسکوائر میٹر پرمشتمل ضلع حب میں سات پولیس اسٹیشن ہیں حب ضلع قیام کے بعد ضروریات کیمطابق نفری بھرتی کیلئے حکام کو آگاہ کردیا ہے
ضلع حب اے ایریا ڈکلیئرہونے کے باوجود تاحال لیویز ہولیس میں ضم۔نہیں ہوئی ہے نفری اور موبائلوں کی کمی کی وجہ امن وامان برقرار رکھنے میں مشکلات درپیش ہوتی ہے اس موقع پر میر علی حسن زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائیگا
لااینڈآرڈر کے حوالے سے ضلعی پولیس اور تھانوں کے افسران کارکردگی دکھائیں انھوں نے کہاکہ آئی جی بلوچستان پولیس سے ہماری بات ہوئی ہے
انشاء اللہ پولیس تھانوں میں نفری کی کمی جلد دور اور نئی بھرتیاں جلد کی جائیں گی بعدازاں صوبائی مشیر صنعت وحرفت نے انڈسٹریل زون کے ایشوز کے متعلق اجلاس کی صدارت کی ایم۔ڈی لیڈا فرید محمد حسنی نے بریفنگ میں انہیں بتایا کہ صنعتی زون کی ضروریات کیمطابق سوئی سدرن گیس سے اضافی لائن کی منظوری حاصل کرلی گئی ہے
منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے انھوں نے بتایا کہ گڈانی ماربل سٹی کیلئے 1.2ملین لاگت کا پراجیکٹ مائنز منرل کی تجارت کو فروغ دیگا اور ماربل انڈسٹری کی ترقی سے بلوچستان میں صنعتی ترقی کا نیا دورشروع ہوگا
انھوں نے بتایا کہ ضلع حب میں حکومت بلوچستان کی صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے خصوصی توجہ کی دولت انویسٹرز لیڈا آفس کا رخ کر رہے ہیں
انڈسٹریز کی ضروریات کے مطابق ملک کی معروف صنعتی فرم نے ایل پی جی پلانٹ لگانے کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے اس سے نہ صرف سالانہ کروڑوں ریونیو ملے گا
بلکہ انڈسٹریز کی ترقی کی جانب نیا سفر شروع ہو گا اس موقع پر صوبائی مشیر صنعت وحرفت وترجمان صدر پاکستان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے رواں مالی سال میں ایک ہزار ملین اسپیشل اکنامک زون کیلئے بجٹ میں مختص کئے ہیں
اسپیشل اکنامک زون کی 406ایکڑ پر انفراسٹکچر ڈیولپمنٹ کا کام جلد شروع کیا جائے تاکہ صنعت کار زیادہ سے زیادہ بلوچستان کا رخ کر یں اور یہاں دستیاب سہولیات سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر انھوں نے لیڈا آفیسران پر واضح کیا کہ انہیں کمیشن نہیں معیاری ترقیاتی کام چاہئے پاور جنریشن اور گریڈ اسٹیشن کے قیام کے لئے فوری طور پر جرمن اور کینیڈین کمپنیز سے رابطے کئے جائیں۔