|

وقتِ اشاعت :   August 8 – 2024

چمن:  عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم کوئی پاگل نہیں کہ ریاست سے لڑیں کفر میں جیا جاسکتا ہے

لیکن ظلم کے نظام میں نہیں ہمیں اپنے حقوق اور وسائل پر بات کرنے کے پاداش میں قتل کیا جاتا ہے ڈیورنڈ لائن ٹائم بارڈ معاہدہ ہے

کابل کندھار کو تابع بنانے سے پہلے پشاور اور کوئٹہ کو زیردست رکھا گیا گزشتہ گیارہ مہینوں سے جاری چمن پرلت کے شرکا کو دھوکہ دیکر حسب سابق ریاست اپنے وعدے سے مکر گیا

ہم آج بھی ہم خیال مترقی قوم دوست وطن دوست قوتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ آئیے مل کر ڈیورنڈ لائن پر آمدورفت اور تجارت کو پرانے طریقے یعنی شناختی کارڈ اور تذکیرے پر بہرصورت بحال کرائیں گے یہاں جج سے لیکر قانون دان سیاست دان علما حق قبائلی زعما صحافی ڈاکٹر انجنئیر طالبعلم شاعر دانشور سب کو تہہ تیغ کیاجارہا ہے

آج ہم کمزور صحیح وقت آنے پر ایک ایک ظلم کا حساب لیا جائیگا نوجوانوں کو ان مظالم سے روشناس کراتے رہینگے اگر زندہ نہ رہے تو اپنے بچوں کو وصیت کرتے ہیں کہ وہ اپنی منزل کو پانے کیلئے اسی راہ پر چلیں پشتون دہشت گرد نہیں بلکہ دہشت گردی کاشکار ہے عزم استحکام پشتونوں بلوچوں کی قتل عام اور ان کے وسائل قبضہ کرنے کا منصوبہ ہے جسے کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا

دہشت گردی کے مراکز پنجاب میں جبکہ آپریشن پشتون خوا اور بلوچستان میں کئے جاتے ہیں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پرامن احتجاج اور خواتین کو زد وکوب کرنے کی مذمت اور ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں شہدا کی قربانی سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتے مراعات ومفادات قومی اہداف کے حصول میں رکاوٹ بنے ہیں

اور نہ ہی بننے دیں گے اگست 1924 سے شروع کردہ شہدا کا یہ سفر اگست2022 تک وقفے وقفے سے جاری ہے عظیم شہدا کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی 8۔اگست کسی فرد کا نہیں پورے ایک نسل کی قتل عام کی گئیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہدا۔اگست کی مناسبت سے چمن عیدگاہ میں عظیم الشان اجتماع سے خطاب کے دوران کیا جلسہ عام سے عوامی نیشنل پارٹی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ضلعی صدر عبدالخالق حقمل ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری جاوید کاکڑ رکن مرکزی کمیٹی ڈاکٹر عبدالصمد اچکزئی صوبائی سیکرٹری کلتور وادب حضرت علی اچکزئی پی ایس ایف صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ اے این پی کے رکن مرکزی کونسل خان امان اللہ خان اچکزئی سمیع اللہ اچکزئی نسیم پشتون پال تاج وطن دوست سمیع اللہ خان ایڈوکیٹ ولید خان اچکزئی عصمت وار خطا گل جانو چئیرمین گل زمان اچکزئی مولوی اختر محمد نے بھی خطاب کیا اصغرخان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا

اگست کی قربانی کی بدولت پشتون قومی تحریک نہ صرف زندہ وجاوید ہے بلکہ ان اہداف کے قریب تر ہے جن کی نشاندہی فخرافغان باچاخان اور اکابرین نے کی تھیں ہر مشکل منزل کو قریب تر کر دیتی ہے آپ نے ہمت اپنانا ہے ہم سے کوئی بھی وطن کی ننگ وناموس پر سمجھوتہ کرنیکی امید نہ رکھیں8۔اگست کو ہماری پوری ایک نسل کو چند لحظوں میں ملیا میٹ کیا گیا انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو تمام برائیوں کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب فوج سیاست میں مداخلت کر کے آئین کے خلاف ورزی کے مرتکب ہوگا توان کے کردار پر حرف اٹھے گی ہمیں حق بات کی سزا دی جا رہی ہے شہید جیلانی خان اچکزئی ،شہید عسکر خان اچکزئی اور شہید اسد خان اچکزئی قوم وطن کی ننگ وناموس کی دفاع میں شہید ہوئے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کہا کہ درپیش گھمبیر مشکلات سے جان خلاصی کیلئے قوم دوست وطن دوست قوتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام مرکزی سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد نے کہا کہ حالات چاہیے کتنے ہی

گھمبیر کیوں نہ ہو فکر باچاخان تمام تر رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود قوم کی ارمانوں کی تکمیل کیلئے جہد جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کامیاب جلسہ کے انعقاد پر ضلع چمن کے تمام ذمہ داران اور کارکنوں کو مبارکباد دی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا کہ شہدا مرتے نہیں وہ تا قیامت زندہ رہتے ہیں پشتون قومی تحریک کو انہی شہدا کے خون نے زندہ وجاوید رکھا ہوا ہے مراعات ومفادات کبھی بھی قومی نظریاتی سیاست پر حاوی نہ ہونے دی اور صد سالہ جہد بھی نظریات کے بل بوتے ہی ہم اور آپ تک آپہنچا ہے جو قابل فخر واطمینان عمل ہے اس سے پہلے شہدا۔اگست کے موقع پر عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وقفے وقفے سے ضلع کے طول وعرض سے چھوٹے بڑے جلوس آتے رہے جلسہ عام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض سمیع اللہ خان اچکزئی اور گل زمان اچکزئی نے مشترکہ طور پر سر انجام دئیے تلاوت کلام پاک کی سعادت مولوی اختر محمد نے حاصل کی جلسے کے آخر میں شہدا۔اگست سمیت پشتون قومی تحریک کے تمام شہدا کے ایصال ثواب اور درجات بلندی کیلئے دعائے مغفرت کرائی گئیں