|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2024

کوئٹہ : پارلیمانی سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سوشل میڈیا گروپ میں ایک فیک ویڈیو اپ لوڈ کرکے میری ذات سے منسلک کرکے کردار کشی کی جارہی ہے

جس کی میں مذمت کرتی ہوں اور ایسے عناصر کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم اور دیگر متعلقہ اداروں سے رجوع کرکے انہیں قانون کی گرفت میں لائوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

مینا مجید بلوچ نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سوشل میڈیا گروپ میں گزشتہ چند روز سے ایک فیک ویڈیو کو میری ذات سے منسلک کیا جارہا ہے جوکہ چند سال پہلے کی یہ ویڈیو ہے اور اس ویڈیو پر قتل بھی ہوچکا ہے ویڈیو میں جو لڑکی نظر آرہی ہے اس کا دو سال قبل قتل ہوچکا ہے فیک ویڈیو ماہ رنگ کے نام سے وٹس ایپ گروپ سے شیئر ہوئی بلوچ یکجہتی کے کارکنان سوشل میڈیا پر فیک ویڈیو وائرل کررہے ہیں

بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچ حقوق کی بات کرتی ہے تو مینا مجید بلوچ سے اس طرح کا رویہ اپناتے ہوئے میری کرداد کشی کی جارہی ہے یہ صرف اس لئے کہ میں آئین پاکستان اور ریاست پاکستان کی حامی ہوں اور قانون کے مطابق بات کررہی ہوں کیا

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی خواتین ماہ رنگ ، سمی دین اور بیبو بلوچ کی عزت ہے میں بھی بلوچستان کی بلوچ خاتون ہوں تو میرے ساتھ یہ رویہ کیوں اپنایا جارہا ہے میں آج بلوچستان کی تمام خواتین کے لیے جنگ لڑرہی ہوں میں پاکستان سے محبت کرنے والی خاتون ہوں یہ صرف مینا مجید کی بات نہیں بلکہ بلوچستان کی تمام خواتین کے لیے عزت کا سوال ہے

انہوں نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی والوں نے فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرکے میری کرداد کشی کی ہے ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سمیت ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائوں گی اور بہت جلد ایسے عناصر قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اور متعلقہ اداروں کے فورم سے رابطہ کررہی ہوں۔