|

وقتِ اشاعت :   August 9 – 2024

کوئٹہ: صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے ڈیرہ مراد جمالی کے شہریوں کو 2008 میں کابینہ سے منظور شدہ الاٹمنٹ پالیسی کے مطابق مالکانہ حقوق کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعہ کو بلوچستان کابینہ اجلاس کے اختتام پر صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی توجہ ڈیرہ مراد جمالی کی الاٹمنٹ کی جانب مبذول کرواتے ہوئے 2008 میں بلوچستان کابینہ کی منظوری کے کاغذات دکھائے

اور ریکارڈ کی رو سے شہریوں کو مالکانہ حقوق کی فراہمی پر زور دیا جس پر وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے سئنیر ممبر بورڈ آف ریونیو سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔