|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2024

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے والی ہر سیاسی جماعت کو اسٹیبلشمنٹ اور ان کے جبر کے خلاف متحد ہونا چاہیے

ان خیالات کا اظہارساجد ترین ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی جماعتوں نے ہمیشہ بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ خصوصا لاپتہ افراد کے معاملے پر غلط بیانی کی ہے۔

بلوچستان کے عوام اس وقت تک مطمئن نہیں ہوسکتے جب تک تمام لاپتہ افراد کو رہا نہیں کیا جاتا یا ان کی معلومات ان کے اہل خانہ کو نہیں دی جاتیں۔

قائد سردار اختر جان مینگل نے ہمیشہ وفاقی جماعتوں سے اپنی حمایت کے بدلے ایک ہی مطالبہ کیا ہے اور وہ ہے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق دلوانا ہے