تربت: صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہاہے کہ
ساؤتھ بلوچستان ترقیاتی پیکج میں شامل 19 ارب روپے کی لاگت سے تربت،مند روڑ پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیاہے
اس منصوبہ سے سی پیک M8 شاہراہ سرحدی علاقہ مند اور ایران سے منسلک ہو جائے گا، یہ ہائی وے نہ صرف ضلع کیچ بلکہ پورے مکران ڈویڑن کے لیے معاشی و اقتصادی لائف لائن ہے
اور اس روڈ کی تعمیر سے مکران ڈویڑن میں سرحدی تجارت کو مزید فروغ ملے گاجس سے علاقہ ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔